چار بنیادی قوتیں میں گریویٹی اتنی زیادہ کمزور قوت کیوں ہے؟
جواب ۔ سٹرنگ تھیوری کی آمد کے ساتھ اس سوال کا سب سے خوبصورت جواب ریاضیاتی طور پر وجود میں آچکاہے۔ سٹرنگ تھیوری یہ مانتی ہے کہ چونکہ ہماری کائنات کی ظاہری ڈائمینشنز تین ہیں اور ایسی ڈائمینشز جو ہم نہیں جانتے تین سے زیادہ ہیں تو عین ممکن ہے کہ گریوٹی کی زیادہ تر طاقت چھپی ہوئی ڈائمینشنز میں پھسل جاتی ہو۔ اس بات کو ہم ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔
آپ بلیئرڈ کا ایک ٹیبل تصور میں لائیں۔ہم جانتے ہیں کہ بلیئرڈ کے ٹیبل پر بلیئرڈ کی گیندیں دو ڈائمینشز میں حرکت کرسکتی ہیں۔ یعنی دائیں اور بائیں یا آگے اور پیچھے۔ ہم جانتے ہیں کہ بلیئرڈ کی گیندیں اُوپر اور نیچے جوکہ تیسری ڈائمینشن ہے ، اُس میں حرکت نہیں کرسکتیں۔ اب بلیئرڈ کھیلنا شروع کریں۔ آپ جب ایک گیند کو دوسری گیند کے ساتھ ہِٹ کرتے ہیں تو آواز پیدا ہوتی ہے۔ آواز کی موجوں کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ یہ موجیں دائیں بائیں، آگے پیچھے اور اُوپر نیچے، یعنی تین ڈائمینشنز میں حرکت کرسکتی ہیں۔ آپ تصور میں آواز کی لہروں کو پیدا ہوتاہوا اور فضا میں بلند ہوتاہوا دیکھیں اور سوچیں کہ گیندیں تو فقط دو سمتوں میں حرکت کررہی تھیں لیکن ان گیندوں سے پیدا ہونے والی توانائی جو کہ آواز کی موجوں کی صورت میں بھی پیدا ہوئی، ایک تیسری ڈائمینشن میں ، یعنی اوپر اور نیچے بھی حرکت کررہی تھی۔ یہ منظر ایسا ہے جس میں ہم نے دیکھا کہ دو ڈائمینشنز میں رہتے ہوئے بھی کسی آبجیکٹ سے پیدا ہونے والی توانائی کا کچھ حصہ کسی تیسری ڈائمینشن میں جاسکتاہے۔ بالکل اِسی اُصول کی بنا پر اب تصورکریں کہ گریوٹی بھی ایسی ہی کوئی چیز ہے۔ الیکٹرومیگانٹزم، سٹرانگ نیوکلیئر فورسز اور ویک نیوکلیئر فورسز جو مادے کو آپس میں جوڑ کررکھتی ہیں، ہماری تھری ڈائمینشنل کائنات میں حرکت کرتی ہیں اور گریوٹی ایک ایسی فورس ہے جس کا زیادہ تر حصہ بلیئرڈ کی گیندوں سے خارج ہونے والی آواز کی موج کی طرح کسی اور (ایکسٹرا) ڈائمینشن میں چلا جاتاہے۔اگر ایسا ہی ہے کہ گریوٹی ہماری تین ڈائمینشز سے بڑھ کر کسی اور ڈائمینشن میں حرکت کرجاتی ہے تو پھر اس کا مطلب ہوگا کہ گریوٹی سٹرانگ ہے نہ کہ کمزور
تحریر اریس آزاد

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔