دبئی میں جاب کی تلاش - قسط نمبر 3
7. آپکی سہولت کے لئے آن لائن جاب کی تلاش اور اپلائی کرنے کے لئے کچھ اچھی و مفید ویب سائٹ دی جا رہیں ہیں جن پرآپ اپنا فری اکاؤنٹ اور سی وی بنا کر مختلف جاب کے لئے اپپلائی کر سکتے ہیں. ان کو " روزانہ" کی بنیاد پر چیک کریں. اس کے علاوہ بھی اور بہت اچھی سائٹس ہیں جو آپکو آن لائن جاب سرچ کرنے کے دوران نظر آئیں گی . کچھ ہائرنگ کمپنیز کی سائٹس پر جاب اپپلائی کے لئے پیسے بھی درکار ہوتے مگر آپ فی الحال فری سہولت والی سائٹس سے ہی کوشش کریں.
www.indeed.ae
www.careerjet.ae
www.monstergulf.com
www.dubai.dubizzle.com
www.gulftalent.com
www.naukrigulf.com
www.efinancialcareers.com
www.laimoon.com/uae
8. اگر آپ کے پاس مختلف فیلڈ کا تجربہ ہے تو سب کی علحیدہ علحیدہ سی وی بنائیں اور پوسٹ کے لحاظ سے اپپلائی کریں، یہ نہیں کہ مارکیٹنگ کی جاب کے لئے اکاؤنٹس کا تجربہ سامنے ہو..یاد رہے کہ ادارے سی وی کے شروع سے ہی پہلا اندازہ لگاتے اگر شروع میں ہی جاب کے مطابق تجربہ لکھا ملے تبھی وہ مکمل سی وی پرغور کرتے ہیں. یہ اصول صرف باہر ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی جاب اپپلائی کرتے زہن میں رکھا کریں. خاص طور پر آن لائن کیوں کہ اس میں سی وی کی بھر مار ہوتی ہے.
9. دبئی قیام کی دوران ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ فی الحال وہاں ایک مقصد " جاب کا حصول" لے کر آے ہیں تو اپنی پوری توجہ اسی مقصد پر صرف کریں. اپنے قیام کے آخری دن تک دل جعمی و دلچسپی سے جاب سرچ کریں. فضول میں باہر کی آوارہ گردی سے اجتناب کریں اور اپنا پورا فوکس جاب کی تلاش میں لگا دیں. دبئی میں موجود اپنے جاننے والوں کو اپنے قیام کی مقصد سے آگاہ کریں تاکہ وہ بھی آپکو کوئی جاب ریفر کر سکیں. خود بھی انٹرنیٹ پر خوب سرچ کریں اور مختلف اداروں کی ویب سائٹ پر جا کر انکے کیریئر سیکشن پر اپپلائی کریں.
10. دبئی میں اپنے ابتدائی دنوں میں ہی کسی دوست کی ساتھ مل کر میٹرو بس اور ٹرین پر سفر کرنے کا طریقہ سیکھ لیں تاکہ انٹرویو پر جانے کے لئے مشکل نہ ہو. ہمیشہ راستہ و منزل اچھے سے کونفرم کر کے ہی جائیں اور وقت سے کافی پہلے نکلیں تاکہ آرام و تسلی سے جا سکیں. وہاں کے قوانین کا خاص خیال رکھیں. باہر سفر کرتے ہوے پاسپورٹ اور ویزا کی فوٹو کاپی ضرور ساتھ میں رکھیں.
جاری ہے ....

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔