منگل، 10 اکتوبر، 2017


چِپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں ہوتی ہے؟
بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور آتا ہو گا کہ آخر چِپس کے پیکٹوں میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟
آلو سے بنی ہوئی چپس ہر چھوٹے بڑے افراد کی پسندیدہ غذا ہے۔ تاہم ہم جب بھی چِپس کے پیکٹ کو کھولتے ہیں تو اندر سے بہت کم مقدار میں چِپس نکلتے ہیں اور زیادہ تر ہوا بھری ہوتی ہے؟ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اصل میں چِپس کے پیکٹس میں ہوا نہیں بلکہ نائیٹروجن گیس ہوتی ہے۔ جس کی وجہ پیکٹ میں موجود چپس کی تازگی کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا ہے کیونکہ آکسیجن تلے ہوئے چپس کو غیر خستہ بنا کر ان کا کُرکرا پن بھی ختم کر دیتی ہے۔ اسی وجہ سے چپس کے پیکٹس میں نائیٹروجن رکھی جاتی ہے تا کہ وہ قدرتی ہوا کی جگہ لے سکے کیوں کہ یہ غذائی اشیاء پر اثر انداز نہیں ہوتی اور اس طرح آلو کے چِپس کی تازگی اور ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔