پیر، 2 اکتوبر، 2017


کیا شمائلہ کا اخذ کردہ یہ نتیجہ درست ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
''تم دونوں نے روشنی کی شعاع، میری طرف، ایک ہی وقت میں بھیجی ہے کیونکہ روشنی کی شعاع مجھ تک ایک ہی وقت میں پہنچی ہے مثلاً ٹھیک بارہ بج کر دو منٹ اور نوسیکنڈ پر۔ اور چونکہ میں جانتی ہوں کہ تم دونوں میری دونوں سمتوں میں مجھ سے برابر فاصلوں پر کھڑے ہو اور ایک ہی افقی خط پر موجود ہو اس لیے، میں جانتی ہوں کہ تم دونوں نے روشنی کی شعاع، میری طرف، ایک ہی وقت میں روانہ کی ہوگی؟''
کیا شمائلہ کا اخذ کردہ یہ نتیجہ درست ہے؟
اگر شمائلہ ایک ٹرین میں موجود ہو۔ ٹرین یکساں ولاسٹی سے چل رہی ہو۔ ٹرین پر کوئی ڈبے نہ ہوں بلکہ وہ ننگی ٹرین ہو۔ بغیر ڈبوں کے فقط ایک لکڑی کاتختہ۔ جیسے کوئی چلتی ہوئی سڑک۔
ٹرین پر شمائلہ عین درمیان میں کھڑی ہو اور علی اس کے دائیں طرف اور احسن اس کے بائیں طرف برابر فاصلوں پر موجود ہوں۔ علی اور احسن شمائلہ کی طرف روشنی کی شعاع روانہ کریں جو شمائلہ کو ایک ہی وقت میں موصول ہوئی ہو۔ تو کیا شمائلہ کا یہ خیال کہ انہوں نے روشنی کی شعاع ایک ہی وقت میں بھیجی ہوگی، درست ہے یا غلط؟
ادریس آزاد

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔