اگر آپ دبئی میں جاب حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو یہ میری یہ تحریر خاص آپ کے لئے ہی ہے. دبئی میں جاب کا حصول آجکل بہت سارے لوگوں کی آرزو ہے . نوجوانوں کو اپنی آمدن بڑھانے کے لئے ، خوشحالی لانے کے لئے، قرضوں سے جلدی چھٹکارا پانے کے لئے یا اپنی محنت کا اچھا معاوضہ پانے کے لئے یو اے ای یا قریبی دوسرے خلیجی ممالک میں جاب تلاش کرنے کا اچھا موقع ہے .کیونکہ ایک تو یہ پاکستان کے قریب ہیں ، کبھی بھی صرف دو سے تین گھنٹے کی فلائٹ سے آ جا سکتے ہیں دوسرا وہاں پر آج بھی اچھی جاب ملنے کی امکانات موجود ہیں. لیکن اس کے لئے پہلے اچھی معلومات کا ہونا بھی بہت ضروری ہے . میری کوشش ہو گی کہ کچھ اقساط میں صرف دبئی جاب کے لئے بنیادی و اہم معلومات آپ دوستوں ساتھ شیر کروں کہ ایک مکمل پلان کر کے جانا ہی آپکے لئے مفید ہے. اب ذرا میری اگلی ترتیب دہ باتوں کو آرام و دھیان سے پڑھیے اور اس پرعمل کیجئے گا.
1. دبئی میں مناسب جاب حاصل کرنے کے لئے آپکے پاس کالج لیول کی تعلیم اور ایک / دو سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے. اس سے زیادہ ہو تو کیا ہی بات ہے جناب ...مگر یہ بھی نہیں کہ اس کے بغیر جاب نہیں مل سکتی ، مل تو جائے گی مگر بہت کم لیول کی ، زیادہ وقت و محنت والی اور پھر ساتھ میں سالانہ اچھی ترقی و تنخواہ نہیں ہو گی .
2. اسکے بعد سب سے پہلے خود کو ذہنی طور پر بہت سارے وقتی سمجھوتے کرنے پر تیار کریں کیوں کہ میڈیا میں نظر آنے والا دبئی وہاں سیر کرنے جانے والوں کے لئے ہے . مگر وہاں جاب کرنے والوں کے لئے شروع کے کچھ سالوں کے لئے ذرا مختلف ہے جس کے لئے قدم قدم پر آپکو صبر ، ہمت ، برداشت، سمجھوتے وغیرہ کرنے پڑیں گے، گرم موسم ، ایک کمرے میں کافی لوگوں ساتھ بنکر بیڈ پر رہنا، کئی مرتبہ دن میں صرف ایک دفعہ ہی اچھے سے کھانا، گھر والوں کی یاد وغیرہ وغیرہ. . . مگر یاد رہے کہ کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا تو پڑتا ہی ہے. ہو سکتا ہے کہ اچھی جاب ملنے پر آپ کو کافی سہولت ہو جائے اور سب کچھ جاتے ہی سیٹ ہو جائے یا کچھ وقت لگے مگر آپ نے پہلے سے یہ سب ذھن میں لازمی رکھنا ہے.
3. اپنے تعلیمی اسناد ، تجربہ لیٹر، سی وی کی سوفٹ کاپی، پاسپورٹ اور کم از کم پندرہ سفید بیک گراؤنڈ والی پاسپورٹ سائز تصاویر کو تیار رکھیں. ساتھ ہی انگلش بول چال اور لکھنے میں ذرا روانی بھی لائیں کہ یہ بہت فرق ڈالنے والی بات. یہ بھی یاد رہے کہ دبئی میں اچھے عھدے کی جاب کے لئے آپکو اپنی تعلیمی اسناد کو متعلقہ تعلیمی بورڈ ، ایچ ای سی ، فارن آفس اور یو اے ای کی ایمبیسی سے پاکستان میں ہی جانے سے پہلے attestation کروانی پڑے گی. دبئی جانے سے پہلے یہ کام کروا لیں تو یقین مانیں بہت سہولت ہو جائے گی . آجکل تو یہ سب ویسے بھی بہت آسان ہو گیا کہ کچھ اچھی کورئیر کمپنیز یہ کروا دیتی ہیں. یہ سب نہ بھی ہو تو بھی جاب مل سکتی، آپ بعد میں ببی کروا سکتے مگر بہترین ادارے میں جاب کے لئے یہ سب شروع میں ہی لازمی ہوتا ہے. اس لئے بہتر یہی کہ پہلے ہی کروا لیں.
جاری ہے . . .

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔