جمعہ، 26 جنوری، 2018


غیر معدومیت کی سائنس

تصور کریں آپ ایک نندرتھل انسان ہیں ، جدید انسان سے ملتے جلتے پر ایک مختلف نوع ، اور یورپ میں آج سے چالیس ہزار برس قبل رہتے ہیں ، پھر جدید انسان افریقہ اور مشرق وسطی سے ہجرت کر کے آپ کے علاقے میں آے ، آپ کے اور انسانوں کے بیچ وسائل کی جنگ ہوئی جس میں آپ ہار گیے اور معدوم ہوگیے جبکہ انسان زندہ رہے اور ترقی کرتے کرتے اب اس قابل ہوگیے ہیں کہ ڈی این اے کی مدد سے آپ جیسے افراد دوبارہ سے بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، غیر معدومیت اسی سائنس کا نام ہے جس میں معدوم اور ناپید انواع کو دوبارہ سے زندہ کیا جا رہا ہے ،

اس کام کیلیے آپ کا ڈی این اے چاہیے ، طریقہ بظاھر بہت آسان ہے ، ڈی این اے لیں اور اسکو کسی ملتی جلتی زندہ نوع (نندتھل کے کیس میں جدید انسان ) کے ایمبریو میں ڈالیں ، حمل ٹھہرایئں اور اس طرح ایک نیا نندرتھل پیدا کریں ،
اس طریقے کو کلوننگ (سومیٹک سیل نیوکلئر ٹرانسفر ) کہتے ہیں ،

پر دقت یہ ہے کہ موت کے اتنے طویل عرصے بعد پورا ڈی این اے سالم حالت میں ملنا ناممکن ہے ، اگر آپ ڈی این اے کو ایک طویل زنجیر تصور کریں تو معدوم انواع کے فاسلز کا ڈی این اے ٹکڑوں میں ہے جن میں طویل سے طویل ٹکڑا چند سو کڑیوں پر مشتمل ہے ، اس کے مقابلے میں زندہ جانداروں سے آپ کئی ملین کڑیوں پر مشتمل ڈی این اے بآسانی حاصل کر سکتے ہیں ،

اب کیا کریں ؟
اسکا حل سائنس دانوں نے یہ نکالا کہ جدید انسان (نندرتھل سے ملتی جلتی زندہ نوع) کے مکمل ڈی این اے کا نقشہ بنایا پر نندرتھل کے ڈی این اے کے ٹکڑوں کا نقشہ بنایا اور دیکھا کہ دونوں میں کہاں کہاں فرق ہے تا کہ ان مقامات پر انسانی ڈی این اے کو کاٹ کر اسکی جگہ نندرتھل کا ڈی این اے لگایا جا سکے (ڈی این اے کی کانٹ چھانٹ کے اس طریقے کو کرسپر کہتے ہیں).
امید ہے کہ اس طریقے سے ایک مکمل ڈی این اے بنا کر کلوننگ کے ذریے اس سے نندرتھل نما جاندار بنایا جا سکے گا ،
یہ طریقہ نندرتھل سے بھی پہلے وولی میمتھ پر آزمانے کا پروگرام ہے جو چار ہزار برس قبل معدوم ہوگیے اور ایشیائی ہاتھوں کے قریبی رشتہ دار تھے ،

(یہاں میں حمل کے مسائل ، سائز کا فرق ، ایپی جینیٹکس ، آنتوں میں موجود جراثیمی مواد کے مسائل، ماحول و خوراک کے فرق کو فلحال نظر انداز کر رہی ہوں).
غیر معدومیت کی سائنس کی بنیادی باتیں یہاں پڑھ لیں ،
https://en.wikipedia.org/wiki/De-extinction
ارتقائی حیاتیات کی ماہر ڈاکٹر بیتھ شپیرو کا ٹیڈ لیکچر یہاں سن لیں ،
https://www.youtube.com/watch?v=DajRM7VyeZ4
نندرتھل کی غیر معدومیت پر نیشنل جیوگرافک کا مضمون ،
https://news.nationalgeographic.com/…/130306-neanderthal-g

بقلم : پہلی بارش

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔