جمعہ، 26 جنوری، 2018


کیا آپ جانتے ہیں !

کیا کوئی ایسا جاندار جو انسان کے علاوہ خودکشی کرتا ہو؟

ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ جانور موت کے تصور کو سمجھتے ہیں (اگرچہ کچھ جانوروں کے behavior سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے قبیلے کے مردوں کو یاد کرتے ہیں اور مردے کی لاش سے زندہ جانوروں کے مقابلے میں مختلف طریقے سے پیش آتے ہیں) - ایسا بھی کوئی ثبوت میسر نہیں کہ جانور اپنے behavior کے نتیجے میں مر جانے کے تصور کو سمجھتے ہیں - اگرچہ تمام جانور ہر ایسی سچویشن سے خوفزدہ ہوتے ہیں جس میں مرنے کا امکان ہو لیکن یہ خوف جبلی ہوتا ہے شعوری نہیں ہوتا - چنانچہ یہ کہنا درست نہیں کہ جانور یہ سوچ کر خودکشی کرتے ہیں کہ اس عمل سے وہ مر جائیں گے - یہ ضرور ہوتا ہے کہ کچھ جانوروں میں ایسا behavior ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ مر جاتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ انہیں یہ خبر ہوتی ہے کہ وہ مرنے والے ہیں - اصولاً خودکشی کا تصور یہ ہے کہ خودکشی کرنے والے کو یہ معلوم ہو کہ وہ اپنے behavior کے نتیجے میں مر جائے گا - چنانچہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جانور خودکشی نہیں کرتے

بقلم : قدیر قریشی

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔