پیر، 4 دسمبر، 2017


انسانوں کا ممکنہ ارتقائی مستقبل
==================

اس حوالے سے تین ممکنہ صورتیں سامنے آتی ہیں :-

1) ارتقائی عمل رک جائے گا
:::::::::::::::::::::::::::::::::::

کیوں کہ ہم بیرونی ماحول میں خود کو ڈھالنے کے بجائے ماحول کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال رہے ہیں ۔ مثلاً گرمی میں AC لگا کر، جراثیم کا خاتمہ کرکے یا دوائیں لے کر ۔ نیز ارتقاء کے لیے الگ تھلگ آبادیاں درکار ہیں جہاں کے انسان اپنی منفرد تبدیلیوں کے ساتھ نئی انواع بنا سکیں ۔ پر نقل و حمل کے ذرائع اور مختلف نسلوں کے لوگوں کی آپس میں شادیوں سے الگ تھلگ آبادیوں کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے۔

2) ارتقائی عمل روایتی طریقے سے جاری رہے گا
:::::::::::::::::::::::::::::::::::

کیوں کہ دنیا کی ایک بڑی آبادی اب بھی بیرونی ماحول میں سردی گرمی ، بیماریوں کے زیر اثر ہیں ۔ مثلا ً بہت سے لوگ گرمی میں AC نہیں خرید سکتے اور ملیریا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی دوائیں نہیں خرید سکتے ۔
ان میں ارتقائی تبدیلیاں جاری رہیں گی ۔ مثلاً ملیریا زدہ علاقوں میں لوگوں میں ملیریا کے خلاف مدافعت کی Genes کا ابھرنا ۔ ان لوگوں کی آبادیاں بھی خاصی حد تک باقی دنیا سے الگ تھلگ ہیں ۔ ویسے بھی انسان جب دوسرے سیاروں پر آبادکاری کرے گا تو ارتقاء کے لیے درکار الگ تھلگ آبادیاں بنیں گی ۔

3) مستقبل میں جدید، غیر فطری اور تیز تر ارتقاء ہوگا
:::::::::::::::::::::::::::::::::::

یہ صورت حال بہت دل چسپ ہے اور کئی سوالات کھڑے کرتی ہے ۔ فطری ارتقاء جینیاتی تبدیلیاں لاتا ہے پر ایسی تبدیلیاں تو اب ہم خود بھی میڈیکل سائنس کے ذریعے کرسکتے ہیں ۔ ان کے ذریعے بہت سی Vaccines، دوائیں اور مفید جراثیم تو بنا ہی چکے ہیں ۔ ساتھ ہی ہم انسان کی اوسط عمر اور اوسط صحت کو بھی دگنا بڑھا چکے ہیں ۔
اب انسانوں میں بھی یہ تجربات شروع کیے جاچکے ہیں ۔ اور ان کے ذریعے انسانوں میں ایسی جینیاتی تبدیلیاں لانا ممکن ہے جن کے ذریعے ہم Super Human؛ انتہائی ذہین ، انتہائی خوب صورت ۔ بیماریوں سے پاک ، طویل العمر اور صحت مند انسان بنا سکیں ۔
چار ارب برس کا فطری ارتقاءSuper Humans نہیں دے سکا پر سو برس کا غیر فطری ارتقاء ایسے انسان بنا کر دے گا ۔
نوٹ:
اس مضمون کی تیاری میں خاصی مدد ڈاکٹرفائن برگ کے ایک لکچر سے لی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم :
دل آرام
پیش کش :
میر عبداللہ احمد مگسی

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔