کیا آپ جانتے ہیں !
رات کی رانی کے پھول میں رات کو کیوں خوشبو ہوتی ہے؟
رات کی رانی منفرد نہیں بلکہ بہت سے اور پھول بھی ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔ اگر کسی ایسی جگہ پر جائیں بہت سے پھول ہوں تو آپ کو وہاں پر دن کے مختلف اوقات میں خوشبو میں فرق محسوس ہو گا۔
پہلے یہ سمجھ لیں کہ پھول خوشبو کیوں دیتے ہیں۔ پھولوں کی خوشبوایوولیوشن کی بڑی اچھی مثال ہے۔ جب پھول میں پولن ہوں تو خوشبو ان جانوروں کو اٹریکٹ کرنے کا طریقہ ہے جو اس پولن کو بکھیر سکیں۔ ماحول میں جس طرح کی حیات ہو گی، پھول کی خوشبو بھی اسی کے مطابق ملے گی۔ ایسے پھول جو رات کو خوشبو دیتے ہیں، وہ ہیں جن کو پولینیٹ کرنے والے جاندار رات کو ایکٹو ہوتے ہیں، جیسا کہ پتنگے یا چمگادڑ۔
زمین پر رہنے والی زندگی، خواہ وہ حیوان ہوں، نباتات یا بیکٹیریا، سراکیڈئین ردھم میں ہیں۔ یعنی چوبیس گھنٹے کے سائیکل میں ان کے سونے، کھانے پینے، دماغی ایکٹیویٹی، خلیاتی نظام، ہارمون پروڈکشن وغیرہ کے سائیکل اپنے آپ کو اس کے مطابق آہنگ رکھتے ہیں۔ اس لئے رات کی رانی ہو یا کوئی اور پھول، اس کی خوشبو اس سائیکل کے ایک معین وقت میں ہی ملے گی۔
بقلم : Wahara Umbakar

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔