کیا آپ جانتے ہیں !
کائنات کی سرد موت سے کیا مراد ہے ؟
کائنات میں موجود زیادہ تر ستارے اپنی عمر مکمل کر کے سفید بونے یا وائٹ ڈوارفس ستاروں میں تبدیل ہو جائیں گے ، ایک انتہائی طویل مدت کے بعد یہ سفید بونے انحطاط کر کے سیاہ بونوں یا بلیک ڈوارفس ستاروں میں تبدیل ہو جایئں گے (اس کیلیے اتنا طویل وقت چاہیے کہ اب تک کائنات کی محدود چودہ ارب برس کی زندگی میں یہاں کوئی بلیک ڈوارف نہیں ہے ). وقت کے ساتھ یہ بھی اپنے مادے کو ریڈییشنز کی شکل میں خارج کرتے کرتے ختم ہو جایئں گے ، یہی کچھ ان کے بعد بلیک ہولز کے ساتھ بھی ہو گا۔
یوں ایک وقت آے گا جب کائنات میں کوئی ایٹم نہیں رہے گا اور صرف فوٹونز کا ایک سمندر رہ جاۓ گا ، پر چونکہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے اسلیے پھیلاؤ کے ساتھ یہ فوٹونز بھی ٹھنڈے ہوتے ہوتے مطلق زیرو درجہ حرارت پا لیں گے ، اسکے ساتھ ہی چونکہ کائنات میں کسی ایونٹ یا واقعے کا تصور ختم ہو جاۓ گا اس لیے وقت کا وجود بھی دم توڑ دے گا ، اس طرح کائنات کے اختتام پر اس میں کوئی وقت نہیں ہوگا اور کوئی مادہ و توانائی نہیں ہوں گے ، اسکا درجہ حرارت مطلق سفر ہوگا اور اس کو ہم کائنات کی سرد موت کہتے ہیں۔
اس کیلیے بہت طویل وقت چاہیے ، اتنا زیادہ کہ اگر ہم کائنات میں موجود ہر ایٹم کو ایک سال سے تشبیہ دیں تو پوری کائنات میں اتنے ایٹم موجود نہیں ہیں جو اس وقت کا احاطہ کر سکیں۔
بقلم : پہلی باریش

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔