ہفتہ، 21 اکتوبر، 2017


بحری قزاق کی آنکھ پر بندھی ہوئی پٹی تاریخ سے زیادہ مقبول فلمی تصویر ہے۔ بہرحال ایک مقبول نظریہ بھی موجود ہے کہ بحری سفر کرنے والوں میں آنکھ پر پٹی باندھنا ایک عام سی بات تھی، اس کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ مسلسل اندھیرے سے شناسا ہوجاتی تھی – یہ اس وقت کام آتی تھی جب کسی کو عرشے کے نیچے جاکر اندھیرے میں دیکھنا ہوتا ہے اس کی وجہ سے وہ فوری طور پر اندھیرے میں دیکھ سکتے تھے۔ عام طور پر اندھیرے میں دیکھنے کے لئے آنکھ کو مطابقت اختیار کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ یہ بات قابل قبول اس لئے لگتی ہے کیونکہ عام طور پر آنکھ کو اندھیرے میں دیکھنے کے لئے مکمل طور پر 25 منٹ لگتے ہیں- لیکن یہ چیز لڑائی میں زیادہ مفید نہیں ہوتی!
اس کے علاوہ مزید ان سوالات کے بھی جوابات جانئے:
کیا ہمارے تمام سیارے اور سیارچے ایک ہی سمت میں چکر لگاتے ہیں؟
فصلوں کو بدل بدل کر لگانے میں کیا فائدہ ہوتا ہے؟
مرکز گریز قوت کیا ہوتی ہے؟
وائرس اور جراثیم میں کیا فرق ہے؟
کیا ہم مصنوعی طور پر مقناطیسی مادوں کو بنا سکتے ہیں؟
جب کھانے میں الکحل شامل کیا جائے تو کیا وہ سب کا سب تبخیر ہوجاتا ہے؟
http://www.jahanescience.com/…/how.it.works.issue.49.brain.…
#جہان_سائنس #اردو #سائنس #ترجمہ #سمجھیں_ان_کے_کام_کو #برین_ڈمپ #سائنسی_سوال #سائنسی_سوال_و_جواب
#jahanescience

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔