ہفتہ، 21 اکتوبر، 2017

11:14 AM


کہکشاؤں کی صورت پھول پھرکی جیسی کیوں ہے
دسیوں ہزار ہا نوری برس پر پھیلی ہوئی، چکر دار یا مرغولہ کہکشائیں ایک مرکزی قلب کے گرد چکر لگاتی ہیں۔ کہکشاں کے مرکز سے جتنا زیادہ دور ہوں گے تو مادے کو اسی قدر اس مرکز کے گرد چکر لگانے میں وقت لگے گا، اسی وجہ سے جب کہکشاں گھومتی ہے تو یہ مرغولے کی طرح لپٹتی جاتی ہے۔
چکر دار صورت کی وجہ کثافتی موجیں ہیں۔ یہ امواج یا لہریں کہکشاں کے مرکز سے نکل کر قرص کو بنانے والی دھول و گیس کے بادلوں میں سے گزرتی ہیں۔ یہ لہر جب قرص میں سے گزرتی ہے تو ہائیڈروجن گیس کو بھینچتی ہے، اس سے دھول کی تنگ دریچے بنتے ہیں جس میں نیوکلیائی فیوژن شروع ہو جاتا ہے۔ لہر کی وجہ سے نئے ستارے بنتے ہیں۔ جب مرغولے کے بازوں کی عمر کافی ہو جاتی ہے تو وہ نیلے (نوجوان ستاروں) سے سرخ (بوڑھے ستاروں) میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور اس کے بعد پیلے (مرتے ہوئے ستاروں) میں؛ موخرالذکر 'رکازی بازو' کہلاتے ہیں۔
چکر دار کہکشائیں بہت ہی آہستگی کے ساتھ پیلی ہوتی ہیں اور ایک چکر مکمل کرنے میں یہ کروڑوں برس کا عرصے لیتی ہیں – مثال کے طور پر ہماری اپنی کہکشاں ملکی وے اپنے مرکزی محور پر پورا چکر مکمل کرنے میں 25 کروڑ برس لیتی ہے۔
مزید جاننے کے لئے دیکھئے:
http://www.jahanescience.com/…/how.it.works.issue.50.spiral…
#جہان_سائنس #اردو #سائنس #ترجمہ #سمجھیں_ان_کے_کام_کو #کہکشاں #ملکی_وے #چکردار_کہکشاں #مرغولہ_کہکشاں
#jahanescience

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔