دبئی میں جاب کی تلاش - قسط نمبر 2
4. سب سے اہم بات کہ جاب کے لئے آپ کا دبئی میں خود موجود ہونا بہت ضروری ہے کہ ادارے انہی کو انٹرویو کے لئے پہلے فون کال اور پھر ای میل کرتے جو دبئی میں موجود ہوں. یاد رہے کہ دبئی میں پہلے سے آپکے کسی دوست یا رشتہ دار کا ہونا بہت ضروری ہے . جو آپ کے لئے رہائش کا بندوبست کر سکے . اپنے پاس رکھے یا کسی دوسری جگہ بیڈ سپیس کا انتظام کرے. اور پھر آپ جہاں بھی رہیں گے وہاں وائی فائی کا ہونا لازمی ہو جو بہت اہم ہے باقی کھانا پینا تو آپ اپنے روم میں خود بنا سکتے، شیئرنگ پر کر سکتے یا باہر ہوٹل سے بھی کھا سکتے ہیں. اپنا یا کسی دوست کا لیپ ٹاپ ہو تو کیا ہی بات ورنہ آپ کسی نیٹ کیفے بھی جا سکتے مگر یہ مہنگا بھی پڑتا اور کئی جگہ تو نیٹ کیفے کافی دوری پر ہوتا.
5. تو پھر جناب اب کسی " اچھے جاننے والے" کی مدد سے دبئی کے لئے وزٹ ویزا کے لئے اپلائی کریں جو کہ تقریبا تین دن کے اندر مل ہی جاتا ہے. یاد رہے کہ ٹریول ایجنٹ کو آجکل ویزا فیس کے ساتھ قابل واپسی سیکورٹی بھی جمع کروانی پڑتی ہے. پھر اسکے بعد آپکو آنے جانے کا (ریٹرن ) ٹکٹ بھی لینا پڑے گا اسکے لئے پہلے ہی دیکھ لیں کہ کون سی ایئر لائن آپکو سستی پر رہی ہے جو کہ آپ خود بھی مختلف ایئر لائن کی ویب سائٹ پر جا کر چیک کر سکتے ہیں. یاد رہے ویزا نکلنے کی بعد بھی آپ کے پاس دو مہینہ کا وقت ہوتا کہ اس کے اندر اندر آپ دبئی جا سکتے یہ نہیں کہ آج صبح ملا تو بھاگم بھاگ میں لگ گے . آرام و تسلی سے سب کرنا ہے بس.
6. دبئی میں پہلے دن ہی وہاں کی سم حاصل کریں اور موبائل نمبر کو اپنی سی وی میں لکھیں اب آتا اصل مرحلہ ... جاب اپلائی کرنے کا... اگر آپ وہاں کا مشہور اخبار " گلف نیوز"روزانہ خرید کر پڑھیں ، تاکہ ذرا انگلش بھی بہتر ہو، موجودہ حالات سے بھی با خبری ہو اور ساتھ ہی جاب کے اشتہارات بھی دیکھ سکیں . یاد رہے کہ دبئی میں تقریبا ہر جگہ پہلے ای میل یا آن لائن ہی اپلائی کرنا پڑتا ہے... پھر انٹرویو کے لئے ادارے آپ سے فون کال اور ای میل پر خود ہی رابطہ کریں گے...جاتے ہی انٹرویو کال کا انتظار نہیں کرنا. پہلا ہفتہ سمجھیں صرف اپلائی کرتے ہی گزر جانا ہے اسکے بعد آپکو رسپانس ملنا شروع ہو گا.
جاری ہے . . .

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔