بدھ، 8 نومبر، 2017


*نظریہ گریویٹی اور نظریہ کثافت*
فرض کیجئے کہ گریویٹی اور کثافت آپس میں مکالمہ کرتے ہیں۔۔۔!
گریویٹی:
اشیاء نیچے کیوں گرتی ہیں؟ میری(گریویٹی کی) وجہ سے۔ میں ان کو نیچے کھینچتی ہوں۔
کثافت:
نہیں! نہیں! ایسا نہیں ہے۔ جو شئے مجھے(کثافت) زیادہ رکھتی ہے وہ نیچے گرتی ہے۔ یعنی زیادہ کثیف شئے نیچے گرتی ہے۔
گریویٹی:
جب شئے کو چھوڑا جاتا ہے تو وہ نیچے گرتا ہے! اب وہ نیچے کیوں گرتا ہے؟ اس لیے کہ زمین اس کو کھینچتی ہے۔
کثافت:
اگر کوئی ہیلیم بیلون کو چھوڑے تو بیلون اوپر کیوں جاتا ہے؟ لہذا گریویٹی نہیں ہے۔
گریویٹی:
یہ بیونسی اور ڈینسیٹی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
کثافت:
نیچے جب کوئی چیز گرتی ہے تو اس کی وجہ اس جسم کی ہوا سے کثافت کی زیادتی ہوتی ہے، اوپر جب کوئی شئے جاتی ہے تو اس کی وجہ اس جسم کی ہوا سے کثافت کی کمی ہوتی ہے۔
گریویٹی:
جب ایک شئے کی کثافت ہوا سے زیادہ ہوتی ہے تو وہ نہ دائیں جاتی ہے اور نہ بائیں۔ نہ آگے نہ پیچھے۔نہ ہی وہ اوپر جاتی ہے۔ آخر وہ نیچے ہی کیوں آتی ہے؟ زیادہ کثیف شئے نیچے ہی کیوں گرتی ہے؟
کثافت:
جب ایک شئے کی کثافت ہوا سے کم ہوتی ہے تو وہ نہ دائیں جاتی ہے اور نہ بائیں۔ نہ نیچے جاتی ہے۔ نہ آگے نہ پیچھے۔ آخر وہ اوپر ہی کیوں جاتی ہے؟ کم کثیف شئے اوپر ہی کیوں اڑتی ہے؟
گریویٹی:
میرے بغیر تمہارا اثر نہیں ہے۔ جب میں(گریویٹی) نہیں تو تمہارا (کثافتی اثر) بھی نہیں۔
کثافت:
وہ کیسے؟
گریویٹی:
زیادہ کثیف چیزیں نیچے اس لیے آتی ہیں کیونکہ وہ بھاری ہوتی ہیں۔ کم کثیف چیزیں اس لیے نیچے نہیں گرتی ہیں کیونکہ زیادہ کثیف چیزیں جو بھاری ہوتی ہے وہ نیچے کی جگہ گھیر لیتی ہیں۔ اب کم کثیف شئے ہلکی ہونے کی وجہ سے اوپر چلی جاتی ہے کیونکہ بھاری شئے نے نیچے کی جگہ گھیری ہوئی ہے۔
کثافت:
تم زیادہ کثیف شئے کو ہی نیچے زیادہ قوت سے کیوں کھینچتی ہو؟ کم کثیف شئے کو نیچے زیادہ قوت سے کیوں نہیں کھینچتی؟ تم کم کثیف شئے کو ہی اوپر کیوں جانے دیتی ہو؟ زیادہ کثیف شئے کو اوپر کیوں نہیں جانے دیتی؟
گریویٹی:
اس لیے کہ زیادہ کثیف شئے بھاری ہوتی ہے اور کم کثیف شئے ہلکی۔
کثافت:
مگر تم نے تو کہا کہ تمہاری(گریویٹی کی) موجودگی کی وجہ سے میرا اثر(کثافتی اثر) ہے۔ اب بقول تمہارے جب تم(گریویٹی) نہیں تو میرا اثر نہیں! جب ایسا ہے تو کیا تمہاری غیرموجودگی میں، چیزیں ہلکی بھاری ہونگیں یا نہیں؟
گریویٹی:
اگر میں موجود نہیں تو چیزیں نہ نیچے جائیں گی اور نہ اوپر جائیں گی۔
کثافت:
پھر کیا چیزیں بھاری ہلکی ہونگیں؟
گریویٹی:
کوئی بھی شئے نہ ہلکی ہوگی اور نہ بھاری ہوگی۔
کثافت:
اچھا اگر تمہاری موجودگی ہوگی تب؟
گریویٹی:
تب اشیاء ہلکی بھاری ہونگیں۔
کثافت:
میرا سوال ہے کہ کثیف اشیاء بھاری کیوں ہونگیں اور لطیف اشیاء ہلکی کیوں ہونگیں؟ لطیف اشیاء بھاری اور کثیف اشیاء ہلکی کیوں نہیں ہونگیں؟
گریویٹی:
اس کی وجہ میں ہوں۔
کثافت:
نہیں! اس کی وجہ میں ہوں۔
گریویٹی:
پھر کثیف اشیاء نیچے کیوں آتی ہیں؟ دائیں بائیں اور اوپر تو نہیں جاتی ہیں اور نہ آگے اور نہ پیچھے۔
کثافت:
پھر کثیف اشیاء بھاری کیوں ہوتی ہیں؟ ہلکی کیوں نہیں؟
گریویٹی:
اس کی وجہ میں ہوں۔
کثافت:
نہیں! اس کی وجہ میں ہوں۔
گریویٹی:
یہ قانون ہے کہ میری وجہ سے کثیف اشیاء بھاری ہوتی ہیں اور لطیف اشیاء ہلکی۔
کثافت:
نہیں! قانون یہ ہے کہ میری وجہ سے کثیف اشیاء بھاری ہوتی ہیں اور لطیف اشیاء ہلکی۔
گریویٹی:
ایک اینٹ میز پر رکھی ہوئی ہے۔ اب اینٹ، میز پر نیچے کی طرف فورس لگا رہی ہے۔ میز، اینٹ پر مخالف سمت میں اوپر کی طرف فورس لگا رہی ہے۔ اس لیے اینٹ نہ نیچے جاتی ہے اور نہ اوپر۔ اب دائیں بائیں بھی نہیں جاتی کیونکہ دائیں جانب ہوا جو فورس اینٹ پر لگا رہی ہے، اس کے برابر ہوا اینٹ کے بائیں جانب بھی فورس لگا رہی ہے (یہ ایسا معاملہ ہے کہ بس کو آگے سے بھی دھکا دیا جا رہا ہے اور پیچھے سے بھی مگر ایک جتنی فورس سے) اس لیے برابر کی مخالف فورسز ایک دوسرے کو کینسل کردیتی ہیں۔ اسی طرح باقی سمتوں کا معاملہ ہے۔ اب اگر میز کھسک جائے تو اینٹ نیچے جائے گی۔ نہ اوپر۔ نہ دائیں۔ نہ بائیں۔ نہ باقی سمتوں میں۔ اگر میز کے کھسکنے سے پہلے ہم اینٹ کو کسی بھی سمت کی طرف ہاتھ سے دھکا لگائیں تو اینٹ اسی سمت میں حرکت کرے گی۔ اب میز کے کھسکنے کے بعد اینٹ نیچے ہی کیوں گئی؟ اس لیے گئی کیونکہ میں نے کھینچا۔ اگر تم کہتے ہو کہ نہیں میں(کثافت) وجہ ہوں تو یہ بتاؤ کہ اشیاء دائیں بائیں، اوپر اور باقی سمتوں میں کیوں نہیں جاتی ہیں؟
کثافت:
کم کثیف شئے اوپر کیوں جاتی ہے؟ کیا آسمان کھینچتا ہے؟
گریویٹی:
نہیں! بھاری اشیاء نیچے کی جگہ گھیر لیتی ہیں۔ ہلکی اشیاء پھر اوپر جاتی ہیں۔
کثافت:
ہلکی اشیاء اوپر ہی کیوں جاتی ہیں اور بھاری اشیاء نیچے ہی کیوں جاتی ہیں؟
گریویٹی:
کیونکہ میں کثیف اشیاء کو زیادہ قوت سے کھیبچتی ہوں اور لطیف اشیاء کو کم قوت سے کھینچتی ہوں۔ اس لیے کثیف اشیاء نیچے رہ جاتی ہے اور لطیف اشیاء تیرنے یا اوپر جانے لگتی ہے۔
کثافت:
زیادہ کثیف شئے کو کم قوت سے اور کم کثیف یعنی لطیف شئے کو زیادہ قوت سے کیوں نہیں کھینچتی؟ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ کثیف شئے ہلکی اور لطیف شئے بھاری ہوجائے؟
گریویٹی:
یہ قانون ہے کہ میں زیادہ کثیف شئے کو زیادہ قوت سے اور کم کثیف شئے کو کم قوت سے کھینچتی ہوں۔
کثافت:
نہیں! قانون یہ ہے کہ زیادہ کثیف شئے نیچے ہی جاتی ہے اور کم کثیف شئے اوپر ہی جاتی ہے اور وجہ میں ہوں، مگر تم نہیں۔
گریویٹی:
پھر نیچے ہی کیوں زیادہ کثیف شئے جاتی ہے، دائیں یا بائیں کیوں نہیں؟ آگے اور پیچھے کیوں نہیں؟ اور نہ ہی اوپر جاتی ہے۔ اس کی وجہ محض تم نہیں، میں بھی ہوں۔ میں نیچے کھینچتی ہوں۔
کثافت:
اس کی وجہ وزن ہے۔ زیادہ وزن والی شئے نیچے جائے گی۔ کم وزن والی شئے پھر اوپر جائے گی۔
گریویٹی:
اس کا وزن زیادہ کم میری وجہ سے ہوتا ہے۔
کثافت:
نہیں! ایسا نہیں ہے۔
گریویٹی:
اشیاء میں وزن کیوں ہے؟
کثافت:
اشیاء میں کشش کی فورس کیوں ہے؟
گریویٹی:
کشش تو ان کی خاصیت ہے۔
کثافت:
وزن تو اشیاء کی خاصیت ہے۔
گریویٹی:
وزن کی سمت نیچے کیوں ہے؟
کثافت:
یہ بھی اشیاء کی خاصیت ہے۔
گریویٹی:
ہوا جو پورے ماحول میں ہے اس کا وزن زیادہ ہوگا یا پھر ایک کیل کا وزن زیادہ ہوگا؟ اب کم وزن کا کیل نیچے کیوں آیا؟ زیادہ وزن والی ہوا نے کیل کو اوپر کیوں نہیں دھکیل دیا؟ اسی طرح ایک سوئی کا وزن کم ہو اور پانی کا وزن زیادہ ہو تو سوئی پانی میں ڈوب جائے گی جبکہ پانی کا وزن زیادہ اور سوئی کا وزن کم ہے۔
کثافت:
جب ہوا کا وزن زیادہ ہے تو ہوا کیل سے ہلکی کیوں ہے اور جب کیل کا وزن کم ہے تو کیل ہوا سے بھاری کیوں ہے؟ اسی طرح پانی کا وزن جب زیادہ ہے تو وہ سوئی سے ہلکا کیوں ہے اور سوئی کا وزن جب کم ہے تو وہ پانی سے بھاری کیوں ہے؟
گریویٹی:
میں جس کو زیادہ قوت سے کھینچوں وہ بھاری اور جس کو کم قوت سے کھینچوں وہ ہلکی ہوجاتی ہے۔
کثافت:
پھر زیادہ وزن والی شئے یعنی ہوا اور پانی کو کم قوت سے کھینچتی ہو اس لیے وہ ہلکی ہوتی ہے اور زیادہ قوت سے بھی کھینچتی ہو اس لیے اس کا وزن زیادہ ہے؟ اسی طرح کم وزن والی شئے یعنی سوئی اور کیل کو زیادہ قوت سے کھینچتی ہو اس لیے وہ بھاری ہوتی ہے اور کم قوت سے بھی کھینچتی ہو کیونکہ اس کا وزن کم ہے۔ نیز یہ کہ ایک پرندہ ہے وہ سمندر کے اوپر اڑتا ہے۔ زمین کی گریویٹی اتنی قوی ہے کہ وہ سمندر کے پانی کو کھینچ کر رکھتی ہے اور اوپر جانے نہیں دیتی لیکن اتنی کمزور بھی ہے کہ وہ پرندے کو اوپر جانے دیتی ہے؟ مزید یہ کہ دو مائع ہیں۔ ایک مائع کا وزن زیادہ ہے اور دوسرے مائع کا وزن کم ہے۔ زیادہ وزن والے مائع کی کثافت کم ہے اور کم وزن والے مائع کی کثافت زیادہ ہے۔ اب اگر کم وزن والا مائع، زیادہ کثافت کی وجہ سے نیچے رہ جاتا ہے اور زیادہ وزن والا مائع، کم کثافت کی وجہ سے تیرتا ہے تو سوال ہے کہ کیوں؟
گریویٹی:
پرندے کا ماس کم ہے اور سمندر کے پانی کا ماس زیادہ ہے۔ اس لیے سمندر کے پانی کا وزن زیادہ ہے اور پرندے کا وزن کم ہے۔ اب جس شئے کا وزن زیادہ ہوتا ہے اس کو زمین زیادہ قوت سے کھینچتی ہے اور جس کا وزن کم ہوتا ہے اس کو زمین کم قوت سے کھینچتی ہے۔ ماس کی کمی زیادتی، وزن کی کمی زیادتی کا باعث ہے۔ کسی جسم کا وزن اس فورس کے برابر ہوتا ہے جس سے زمین اس جسم کو اپنے مرکز کی طرف کھینچتی ہے۔ نیز یہ کہ زیادہ وزن والا لطیف مائع تیرنے لگ جائے اور کم وزن والا کثیف مائع نیچے بیٹھ جائے تو اس کی وجہ اگر میں(گریویٹی) نہیں بلکہ بقول تمہارے وزن ہے جو ہر جسم کی خصوصیت ہے اور نیچے کی سمت رکھتا ہے تو یہ سوال تم پر بھی اٹھے گا کہ زیادہ وزن والا اوپر کیوں تیرے گا اور کم وزن والا نیچے کیوں بیٹھے گا؟
کثافت:
بلکہ قانون یہ ہے کہ بیونسی نہ صرف یہ کہ اشیاء کو اوپر کی طرف دکھیلتی ہے بلکہ نیچے کی جانب بھی دھکیلتی ہے۔ جو شئے ہوا سے زیادہ لطیف ہے اس کو ہوا اوپر کی طرف دھکیل دیتی ہے اور جو شئے ہوا سے کم لطیف ہے اس کو ہوا نیچے کی طرف دھکیل دیتی ہے۔
گریویٹی:
لطیف شئے کو ہوا اوپر کی طرف اور کثیف شئے کو ہوا نیچے کی طرف کیوں دھکیل دیتی ہے؟ لطیف شئے کو نیچے کی جانب اور کثیف شئے کو اوپر کی جانب کیوں نہیں دھکیلتی؟
کثافت:
یہ قانون ہے کہ کثیف شئے کو ہوا نیچے کی جانب اور لطیف شئے کو ہوا اوپر کی جانب دھکیل دیتی ہے۔
گریویٹی:
پھر یہ قانون کیوں نہیں مانتے کہ کثیف کو گریویٹی زیادہ قوت سے کھینچتی ہے اور لطیف کو کم قوت سے کھینچتی ہے؟ نیز اوپر نیچے کیوں دھکیلتی ہے؟ دائیں، بائیں، آگے، پیچھے کیوں نہیں؟
کثافت:
نہیں! تم نہیں کھینچتی ہو۔ اگر تم کھینچتی ہو تو زیادہ وزن والے لطیف مائع کو کیا کم قوت سے کھینچتی ہو اس لیے وہ ہلکی ہوتی ہے اور زیادہ وزن والا وہ اس لیے ہوتا ہے کہ تم اس کو زیادہ قوت سے کھینچتی ہو؟ اسی طرح کم وزن والے کثیف مائع کو زیادہ قوت سے کھینچتی ہو اس لیے وہ بھاری ہوتی ہے اور کم وزن والا مائع وہ اس لیے ہوتا ہے کہ اس کو تم کم قوت سے کھینچتی ہو؟ کیا ایک شئے کو تم زیادہ قوت سے بھی کھینچتی ہو اور کم قوت سے بھی کھینچتی ہو؟
گریویٹی:
ہوا کثیف کو نیچے دھکیلتا ہے اور لطیف کو اوپر دھکیلتا ہے۔ دائیں بائیں یا آگے پیچھے کیوں نہیں؟
نوٹ:
نظریہ کثافت کا مطلب ہے کہ ایسا نظریہ جس میں اشیاء کے اوپر نیچے جانے کی وجہ کثافت و بیونسی کو قرار دیا جاتا ہے جبکہ گریویٹی کو نہیں۔
نظریہ گریویٹی کا مطلب ہے کہ ایسا نظریہ جس میں اشیاء کے اوپر نیچے جانے کی وجہ کثافت، بیونسی اور گریویٹی تینوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔