بدھ، 8 نومبر، 2017


کوانٹم نمبرز
کوانٹم نمبرز ایٹم میں الیکٹران کا اڈریس ہوتے ہیں .فرض کریں کہ آپ نے کسی سے ملنا ہے تو سب سے پہلے آپ دیکھیں گے کہ وہ کونسے ملک میں رہتا ہے پھر مزید انفارمیشن کیلئے آپ دیکھیں گے کہ وہ کونسے شہر میں رہتا ہے پھر مزید تفصیل کیلئے آپ ٹاؤن یا ایریا دیکھیں گے اور آخر پر بلڈنگ دیکھیں گے اس طرح آپ اس تک پہنچ سکتے ہیں
پرنسپل کوانٹم نمبر ایٹم کی دنیا میں اس کے ملک کا نام ہے .پرنسپل کوانٹم نمبر شیل کا اڈریس ہوتا ہے جس میں الیکٹران پایا جاتا ہے یہ وہی شیل ہیں جو بوہر نے اپنے اٹامک ماڈل میں بتاے تھے .nucleus سے شروع کر کہ پہلا شیل n=1 دوسرا n=2 اور اسی طرح آگے سب
اگر آپ کسی شیل کے اندر موجود الیکٹرونز کا باونڈری سرفیس پلاٹ کریں تو آپ پائیں گے کہ سب الیکٹرانز ایک ہی طرح کے باؤنڈری سرفیس نہیں رکھتے .اس میں مختلف شیپس پائی جاتی ہیں جن کو ہم s ،p ،d اور f وغیرہ کہتے ہیں
ازیموتھل کوانٹم نمبر ہمیں بتاتا ہے کہ کسی شیل میں کتنی طرح کے سب شیل موجود ہیں .ہم s سب شیل کو ازیموتھل کوانٹم نمبر 0 دیتے ہیں p کو1 دیتے ہیں d کو دو اور f کو تین دیتے ہیں
این ون میں صرف s سب شیل پایا جاتا ہے یعنی اسکا ازیموتھل کوانٹم نمبر زیرو ہے جس کو دیکھ کر ہم بتا سکتے ہیں کہ این ون میں کتنی طرح کے سب شیل پاے جاتے ہیں یعنی کتنی طرح کی مختلف باونڈری سرفیس پلاٹس پاے جاتے ہیں
ازیموتھل کوانٹم نمبر ہمیں اوربیٹل کی شیپ بتاتا ہے اور ساتھ ہی اس کی انرجی بھی بتاتا ہے
میگنیٹک کوانٹم نمبر آربیٹل کی orientation بتاتا ہے
اس کو ہم سمجھنے سے پہلے سب شیلز کی orientation کو سمجھ لیتے ہیں
ایس اربیٹل سفیریکل ہوتا ہے اس وجہ سے اسکو کسی بھی ڈائریکشن میں گھما لو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا (اسی وجہ سے اس کا ازیموتھل کوانٹم نمبر زیرو ہے )
پی آربیٹل ایک ڈمبل کی شیپ کا ہوتا ہے اسکو آپ ایکس ایکسز کے اوپر دکھا سکتے ہیں واے ایکسز کے اوپر دکھا سکتے ہیں یا ان دونوں کے درمیان دکھا سکتے ہیں یعنی اس میں آپ کے پاس 3 پوسیبل orientations ہیں ایک سب شیل پی کیلئے
میگنیٹک کوانٹم نمبر کو ہم ml سے ریپرزنٹ کرتے ہیں .l تو ازیموتھل کوانٹم نمبر ہوتا ہے اور ایم پوسیبل orientations ہیں .
سب شیلز کی orientation کو نمبرز میں ریپرزینٹ کرنے کیلئے ہم l کی ویلیو کو دھیان میں رکھتے ہیں
ایس شیل میں orientation نہیں ہے لہٰذا میگنیٹک کوانٹم نمبر صفر ہو گا
پی سب شیل میں 3 ممکنہ حالتیں یا orientations ہیں اور انکو نمبر دینے کیلئے ہم l کی ویلیو دیکھتے ہیں جو کہ 1 ہے لہٰذا پی سب شیل کے میگنیٹک کوانٹم نمبرز 0 ،1- اور 1 ہونگے
ڈی سب شیل میں پانچ orientations ہو سکتی ہیں اور ایل کی ویلیو دو ہے لہٰذا میگنیٹک کوانٹم نمبر 2،1،0،1-اور 1- ہو گا
سپن کوانٹم نمبر ؛-
سپن کوانٹم نمبر مطلوبہ الیکٹران کے اڈریس کا آخری حصّہ ہے
پاولی ایکسکلوژن پرنسپل ہمیں بتاتا ہے کے کوئی سے دو identical الیکٹرونز ایک سب شیل میں نہیں رہ سکتے .ان کو کی کوئی ایک پراپرٹی مختلف ہونی چاہئیے اور وہ پروپرٹی سپن ہے .عام سپن کو ہم کلاک وائز اور انٹی کلاک وائز سے سمجھتے ہیں کہ کوئی چیز کس طرح سپن کر رہی ہے لیکن کوانٹم میکینکس میں سپن صرف نام ہی ہے اصل میں یہ پارٹیکلز کی پراپرٹی ہے .
لیکن چلیں سمجھنے کیلئے ہم اس کو کلاک وائز اور انٹی کلاک وائز سپن کے طور پر دیکھ لیتے ہیں
ایک سب شیل میں ایک الیکٹران کلاک وائز سپن کر رہا ہوتا ہے اور دوسرا انٹی کلاک وائز لہٰذا اگر ہمیں اپنے مطلوبہ الیکٹران سے ملنا ہے تو اس کیلئے اس کی سپن کا بھی پتہ ہونا ضروری ہے تا کہ ہم اس کے سب شیل میں اسکی پہچان کر سکیں .لہٰذا سپن کوانٹم نمبر ہمیں الیکٹران کی سپن بتاتا ہے
پرنسپل کوانٹم نمبر نے ہمیں شیل بتایا
ازیموتھل کوانٹم نمبر نے ہمیں سب شیل بتایا
میگنیٹک کوانٹم نمبر نے ہمیں سب شیل کی orientation بتائی
اور آخر پر سپن کوانٹم نمبر نے ہمیں سب شیل میں موجود الیکٹرونز میں سے سپن بتائی اور ہم اپنے مطلوبہ الیکٹران تک پہنچ گئے
(ابوبکر)

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔