زیر آب قدیم اہرام کے چرچے
بہاماس کے سمندر میں موجود اہرام کی ویڈیو بھی جاری ، کسی بستی کے آثار ہوسکتے ہیں ، ماہرین آثار قدیمہ
مصری تہذیب نے دنیا کو جہاں بہت سے قدیم نوادرات کا تحفہ دیا ہے۔ انہی میں سب سے ممتاز حیثیت پیرامڈز کی ہے جو مصر کے سینائی صحرا میں موجود ہیں اور دنیا کی تاریخ پر روشنی ڈالنے کیلئے ایک مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب بہاماس کے جزیرہ کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سمندر کی تہہ میں پراسرار قسم کے اہراموں کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ غوطہ خوروں کی ٹیم نے جو خود کو سیکیور ٹیم 10 کا نام دیتی ہے اسکی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ سب سے پہلے ان اہراموں کا سراغ لگانے اوراسے دیکھنے والے سکاٹ ویئرنگ نے گوگل ارتھ کی مدد سے اسکی تصویر اتاری تاہم کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ اہرام زمانہ قدیم کی کسی قوم کی بستی ہوسکتی ہے تاہم بہت سے لوگ اس کے علاوہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ زیر آب اہرام کا چرچا اس تیزی سے ہوا ہے کہ تقریباً پوری دنیا میں آن لائن اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ انہیں زمانہ قدیم کے لوگوں کی بستی سمجھ لیا جائے تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ان بستیوں میں انہی خواص کو دیکھا جاسکتا ہے جو جنوبی امریکہ کے آزتک تہذیب کا خاصا سمجھا جاتا رہا ہے۔ زیر آب اہرام کی دریافت یقینی طور پر سیاحوں کیلئے بھی بڑی اہم چیز ہے او رامید کی جاتی ہے کہ جس طرح ایک دنیا اہرام مصر دیکھنے کیلئے ٹوٹ پڑتی ہے اسی طرح اگر یہاں بھی سیاحتی سہولتوں کو فروغ دیا جائے تو بہت سارے سیاح ان اہرام کو بھی دیکھنا پسند کرینگے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔