جمعرات، 9 نومبر، 2017

12:35 AM

زومبی ستارہ جو سالوں سے مسلسل پھٹ رہا ہے
عام طور پر بڑے ستارے اپنی زندگی کے اختتام پر سپر نووا بن کر پھٹ جاتے ہیں اور ان کے باقیات یا تو نیوٹران ستارے بن جاتے ہیں یا پھر بلیک ہول - یہ دھماکہ ستارے کی زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی ہوتا ہے - اس کے بعد اس کی باقیات کھربوں سال تک یونہی پڑی رہتی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آتی - لیکن اب سائنس دانوں نے ایک ستارہ دریافت کیا ہے جس میں پچھلے چند سالوں میں کئی بار سپر نووا کی قسم کے دھماکے ہوچکے ہیں لیکن یہ ستارہ مرنے کا نام نہیں لیتا - پھٹنے کے بعد بھی اس ستارے کے درجہِ حرارت میں کوئی کمی ریکارڈ نہیں کی گئی
کچھ سائنس دانوں کا مفروضہ ہے کہ انتہائی بڑے ستاروں کے سپر نووا ہو کر پھٹنے کے دوران ان کی کور میں اتنے شدید دھماکے ہوتے ہیں کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان کے نتیجے میں کچھ ضدِ مادہ یعنی اینٹی میٹر بھی بن جائے - یہ ضدِ مادہ ستارے کے نارمل مادے سے مل کر یہ دھماکے کر رہا ہے - تاہم یہ صرف ایک مفروضہ ہے جس کے شواہد فی الحال میسر نہیں ہیں

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔