منگل، 5 دسمبر، 2017


لوکل کازیلٹی کیا ہے؟
جواب کسی شے کا کسی دوسری شے پر اثر انداز ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ پہلی شے سے انفارمیشن کسی نہ کسی شکل میں دوسری سے تک پہنچے - یہ انفارمیشن میکانی قوت کی شکل ہیں ہوسکتی ہے (جب یہ اشیاء ایک دوسرے کو چھو رہی ہوں) برقی یا مقناطیسی شکل میں ہوسکتی ہے یا کششِ ثقل کی شکل میں ہوسکتی ہے - تاہم ہر صورت میں انفارمیشن روشنی کی رفتار سے زیادہ تیزی سے سفر نہیں کر سکتی - لوکل کازیلٹی کا مطلب یہ ہے کہ دو اشیا ایک دوسرے سے روشنی کی رفتار سے زیادہ تیزی سے تعاملات نہیں کر سکتیں - quantum entanglement بظاہر لوکل کازیلیٹی کی خلاف ورزی کرتی معلوم ہوتی ہے - لیکن چونکہ فی الحال سائنس دانوں کو quantum entanglement کی پوری سمجھ نہیں ہے اور کوانٹم فزکس اور نظریہِ اضافت کو فی الحال یکجا نہیں کیا جاسکا ہے اس لیے ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ ظاہری خلاف ورزی صرف ہماری کم علمی کا نتیجہ ہے (یعنی کوئی خلاف ورزی نہیں ہورہی، ہمیں صرف محسوس ہو رہا ہے کہ خلاف ورزی ہو رہی ہے) یا معروضی کائنات واقعی کوانٹم لیول پر لوکل کازیلیٹی کی خلاف ورزی کرتی ہے
تحریر قدیر قریشی
بشکریہ شاہ عبدالجبار

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔