س:ذیلی ایٹمی ذرات مثلاً (الیکٹران، پروٹان اور نیوٹران) مزید کن ذرّات سے مل کر بنے ہیں؟ جدید نظریات کی روشنی میں بیان کریں؟
ج:ایٹم کے ذیلی ذرّات مثلاً الیکٹران، پروٹان اور نیوٹران میں سے ہم الیکٹران کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مزید کن ذرّات سے مل کر بنا ہے مگر اتنا معلوم ہوسکا ہے کہ پروٹان اور نیوٹران مزید چھوٹے ذرات سے مل کر بنے ہیں۔ ان ذرّات کو ''کوارک'' (Quark) کہتے ہیں۔ اب تک چھ مختلف اقسام کے کوارک دریافت ہوچکے ہیں۔ جن میں اَپ کوارک، ڈائون کوارک، اسٹرینج کوارک، چارمڈ کوارک، باٹم کوارک اور ٹاپ کوارک شامل ہیں۔ ایک پروٹان تین کوارک سے مل کر بنتا ہے یعنی اس میں دو اپ کوارک اور ایک ڈائون کوارک شامل ہوتے ہیں۔ اسی طرح تین مختلف کوارک مل کر ایک نیوٹران تشکیل دیتے ہیں یعنی دو ڈائون کوارک اور ایک اپ کوارک آپس میں مل کرنیوٹران بناتے ہیں۔ یہ تمام کوارک جن ذرات کی وجہ سے آپس میں جڑے ہوتے ہیں انہیں گلوآن (gluons) کہا جاتا ہے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔