بدھ، 1 نومبر، 2017


پہلے پوسٹ میں یہ ذکر ہو رہا تھا کہ ارسٹیٹیلین ورلڈ میں ہر شئے کا کوئی ریزن ہوتا تھا یعنی randomly کوئی فطری نتیجہ ارسٹیٹیلین سائنسی کمیونٹی بھی اخذ نہیں کرتے تھے. اب سوال یہ ہے کہ اخر کیوں لوگوں کے رویے مختلف ہوتے ہیں ؟ کوئی پرامید تو کوئی ناامید ..کوئی ہنس مکھ تو کوئی غصیلہ.... وغیرہ
جواب میں "نیٹل ہئروسکوپ" کا ذکر ہوا تھا.
نیٹل ہئروسکوپ کو سمجھنے کے لیے پہلے ارسٹیٹیلین کمیونٹی کے "کاسمولوجی" اور "اسٹرالوجی "کو زیر بحث لاتے ہیں . اس کے بعد نیٹل ہئروسکوپ ہم سمجھ سکے گے.
کاسمولوجی :
ارسٹیٹیلین کاسمولوجی کے ڈائیگرامز میں زمین یعنی (terrestrial ریجن )کائنات کا مرکز تھا. اور celestial ریجن میں تمام ستارے و سیارے اس (زمین) کے گرد پھیلے ہوئے تھے.
اب چونکہ ان کے خیال میں زمیں بنیادی چار الیمنٹس ( ہوا مٹی پانی اگ) سے بنا تھا جبکہ زمینی حدود سے باہر یعنی celestial region کے تمام اجسام ایتھر سے بنے تھے . تمام ستارے یا زمین کے علاوہ دوسرے سیارے ، کہکشائیں وغیرہ سب کے سب وغیرہ تصور کریں کہ ارسٹیٹیلین کمیونٹی کے مطابق ایتھر سے بنے ہوئے تھے . اور ایتھر کا نیچرل حرکت دائروی خیال کرتے تھے کہ ایتھر زمین (یونیورس کے مرکز) کے گرد گردشی حرکت کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام اجسام زمین کے گرد گردش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں. دوسرا خیال یہ رکھتے تھے کہ ایتھر کسی دوسرے الیمنٹس میں تبدیل نہیں ہوتا ...اور نہ ہم ایتھر کو پیدا کر سکتے ہے اور نہ کسی دوسرے الیمنٹس میں تبدیل کر سکتے ہے. اس خیال کو immutability of aether کہا جاتا تھا.
مطلب یہ ہوا کہ celestial ریجن میں ہم نہ کچھ پیدا کر سکتے ہے اور نہ ہی کسی آبجیکٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں .
اس کے مقابلے میں terrestrial region یعنی زمین کے اشیاء میں وہ مانتے تھے کہ ہم اشیاء پیدا بھی کر سکتے ہیں اور بنیادی الیمنٹس (ہوا پانی اگ مٹی) ٹرانسفارم بھی ہو سکتے ہیں ...لیکن celestial region میں بالکل ہم کسی شئے کی پیدائش یا تبدیلی نہیں لا سکتے کیوں کہ وہ اجسام صرف اور صرف ایک ہی الیمنٹ ایتھر سے بنے ہیں .
ان کے خیال میں سورج زمین کو حرارت دیتا ہے ..چاند کی وجہ سے مدوجزر پیدا ہوتے ہیں. زمین پر سورج کی وجہ سے موسم تبدیل ہوتے رہتے ہیں ...تو یہ زمین (terrestrial region ) میں تبدیلیاں سورج ، چاند یعنی ایتھر سے بنے ہوئے اجسام ( celestial region ) لاتا ہے ... جبکہ زمین ان اجسام ( سورج ، چاند ...وغیرہ) میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا.
اب سوال یہ تھا کہ celestial region میں اخر تبدیل کیا شئے ہوتا ہے جس کا زمینی تبدیلیوں سے کنکشن قائم کی جائے...
ان کے نظر میں celestial region میں صرف اجسام کا ریلیٹیو موشن یعنی
"اضافی حرکت " ہی ہے جو ایک دوسرے کے لحاظ سے تبدیل ہوتا رہتا ہے ...اب ارسٹیٹلین سائنسی کمیونٹی نے terrestrial region اور celestial region کی تبدیلیوں میں ہم اہنگی پیدا کر دی . یہی سے انہوں نے Astrology کو ممکن بنا دیا...کہ اب یہ دیکھا جائے کہ اخر celestial region کی ابجیکٹس کی حرکیات کا terrestrial region یعنی زمین کی تبدیلیوں سے کیا تعلق ہے ؟
Astrology :
زمینی تبدیلیوں کے کازل ایفکٹ کا ارسٹیٹلین کمیونٹی نے فلکیاتی اجسام سے تعلق ،ان اجسام کی اضافی حرکت کی مقامات کی تبدیلی کی بنیاد پر قائم کر دی تھی .
بقول ان کے جب سورج کی حرکت کو زمینی ابزرور دیکھتا ہے تو ،سورج مختلف دوسرے ستاروں کے پس منظر میں زمین کے گرد سالانہ چکر جس ظاہری راستے سے مکمل کرتا رہتا ہے . اس مکمل چکر کے راستے کو ecliptic کہا جاتا ہے. اور یہ ecliptic ایک بیلٹ کے سنٹر میں واقع تصور کرتے تھے جس کو زوڈیاک (zodiac ) کہتے تھے. مطلب یہ تھا کہ یہ کہ اس زوڈیاک ریجن سے باہر یا نیچے کوئی سیارہ موجود نہیں ہے.
(نوٹ: جس طرح اجکل ہم کہتے ہے کہ ایٹم کے دو ممکنہ مداروں کے درمیان الیکٹران نہیں رہ سکتا ...اس طرح زمین کے گرد ایک فرضی ریجن کو تصور کیا گیا تھا کہ یہ زوڈیاک ریجن ہے اور اسی ریجن سے نیچے یعنی زمین کے قریب کوئی سیارہ موجود نہیں ہے...اسی طرح اس زوڈیاک کے اوپر حدود سے باہر کوئی ابجیکٹس موجود نہیں ہیں... جبکہ سورج زوڈیاک کے درمیان میں جس راستے سے زمین کے گرد فلکیاتی اجسام کے درمیان سالانہ چکر مکمل کرتا ہے ...اس ظاہری راستے کو ecliptic کہتے تھے.)
اب ان کے خیال میں جب ایک زمینی ابزرور اوپر دیکھتا ہے تو تمام کے تمام پلانٹس اس زوڈیاک ریجن میں ایک پلین (سطح ) پر تقریبا موجود نظر آتے ہیں . کچھ بہت کم ابجیکٹس اس زوڈیاک ریجن کے پلین سے مڑے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم باقی تمام کے تمام اجسام اس زوڈیاک ریجن میں رہتے ہیں. اور اسی same پلین پر گردش کرتے ہیں.
اب زمین کے گرد یہ زوڈیاک پلین بارہ حصوں پر مشتمل تھا. یعنی ہر حصہ تقریبا زمین کے مرکز سے تیس درجے کا زاویہ ecliptic کے ساتھ بناتا تھا اور ecliptic کا یہی ارک لینھ جب سورج کور کرتا تھا تو ایک قمری مہینہ کا وقت انہیں درکار ہوتا تھا ... (ہر حصہ 30 ڈگری کا بنتا تھا . یعنی
12×30 =360 degrees )
ان بارہ میں سے ہر حصہ کو sign کہا جاتا ہے.
یہ signs یہ تھے .
* Taurus ( ٹورس )
* gemini (جیمنائی )
* cancer (کینسر )
* leo ( لیو )
* aries ( ائیرس )
* vergo (ورگو )
* libra (لیبرا )
* Scorpio ( سکورپیئو )
* Sagittarius (سجیٹیرئس )
* carpricone ( کیپرئکون )
* aquarius ( ائکیورئس )
* Pisces ( پائسیس )
اصل میں یہ بارہ علامات انہوں نے قمری مہینوں (29.5 دنوں کا تقریبا ہر مہینہ بنتا ہے) پر قیاس کر کے بنائے تھے .
اب ہم "ہئرو سکوپ " جس کا ابتدا میں ذکر کیا گیا تھا، سمجھ سکتے ہیں ...
ان بارہ میں سے ہر منفرد sign کو وہ ہئرو سکوپ کہتے تھے .
اب کسی فرد کے birth سے اس کا individual sign کو معلوم کرنے کے لیے سورج کا زمین کے گرد چکر کاٹتے ہوئے عین اسی دوران فرد کی birth کو دیکھتے تھے...کہ کسی شخص کے پیدائش کے وقت ( وہ قمری مہینہ) سورج ان بارہ signs میں سے کونسے ریجن سے گزر رہا تھا.
اب ان بارہ میں سے ہر ایک sign کو چار بنیادی الیمنٹس (ہوا پانی اگ مٹی) کے ساتھ انہوں نے جوڑا تھا .
مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی واقعہ کسی مخصوص sign کے موقع پر واقع ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس واقعہ کے sign میں جو بنیادی الیمنٹ غالب ہوگا....اسی واقعہ میں بھی وہی بنیادی الیمنٹ غالب ہی رہے گا.
مثال کے طور پر ایک ایریا میں بارش بہت ہوتی ہے تو مطلب یہ تھا کہ سراونڈنگ کے واقعات میں بنیادی الیمنٹ واٹر sign میں غالب رہے گی . صرف اس بارشی علاقے کے ہیومن بینگ میں نہیں بلکہ ارد گرد نیچر میں بھی بنیادی الیمنٹ " واٹر " کا غلبہ رہے گا . اسی طریقے سے انہوں نے ہر شئے کو دوسرے سے کنکٹ کر دیا تھا.
اسی طرح انہوں نے سورج کے راستے ecliptic ( زمین کے گرد گردش) کو مذید چار بڑے حصوں میں تقسیم کیا تھا.
* Sagittarius, Aries, and leo
ان کو بنیادی الیمنٹ " اگ" کا sign قرار دیتے تھے .
* Capricorn, Taurus and virgo
ان کو بنیادی الیمنٹ " مٹی" کا sign قرار دیتے تھے.
* Aquarius, Gemini and libra
ان کو بنیادی الیمنٹ " ہوا" کا sign قرار دیتے تھے.
* Pisces, cancer and Scorpio
ان کو بنیادی الیمنٹ "پانی" کی sign قراد دیتے تھے.
اب جب انہوں نے یہ مذکورہ بالا باتیں قبول کر لی...تو انسانی جسم جو کہ چار ہیومرز سے بنا ہے اور ہر ہیومر میں کوئی ایک بنیادی الیمنٹ غالب رہتا ہے ، کے ساتھ signs یا نیٹل ہئروسکوپ کی کنکشن قائم ہو گئی.
مثال کے طور پر ایک فرد sign of Aquarius کے تحت پیدا ہوا ہو . تو اس فرد میں نیچرلی "ہوا" بنیادی الیمنٹ غالب ہوگا ..پس اس کے جسم میں blood کی بہتات ہوگی کیونکہ ہیومر بلڈ میں ہوا زیادہ ہوتی ہے .
(نوٹ: ہیومرز میں یہ پہلے ذکر ہو چکا تھا )
اس فرد کا ٹیمپرمنٹ sanguine ہوگا .
اسی طرح مثال کے طور پر کوئی sign of Pisces میں پیدا ہوا ہے تو اس میں غالب بنیادی الیمنٹ " پانی" ہوگی... اس شخص میں زیادہ ہیومر phlegm ہوگی...یہی شخص phlegmatic ہوگا...
مختصر ارسٹلیین کمیونٹی نے
بنیادی الیمنٹس ( ہوا پانی اگ مٹی) کا تعلق انسانی جسم کے ہیومرز سے قائم کیا تھا... اسی طرح celestial objects کی اضافی حرکیاتی تبدیلیوں کا تعلق زمینی چار بنیادی الیمنٹس سے قائم کیا تھا...
اور بالاخر کار انسانی جسم کے رویوں کا تعلق celestial ابجکیٹس کی حرکیات سے قائم کی تھی..
اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کنکشنز کی بنیاد پر اس وقت کے طبیب کے لیے astrology کا سیکھنا انتہائی اہم تھا اور یہ اسٹرالوجی باقاعدہ ایک سائنسی علم مانا جاتا تھا.
(جاری ہے)

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔