سپیس کے ان سلجھے راز
-----------------------------
١.بووٹس وائیڈ (bootes void )
ہماری کائنات میں مادہ گروپس کی شکل میں موجود ہے .کہکشائیں کلسٹرز اور سپر کلسٹرز سب گروپ ہیں .سپر کلسٹرز کے درمیان خالی گیپ ہوتا ہے جسے ہم وائیڈ کہتے ہیں .کائنات کا ٢٠فیصد حصّہ سپر کلسٹرز اور ٨٠ فیصد حصّہ وائیڈز سے بنا ہے سپر کلسٹرز میں بہت زیادہ مادہ ہوتا ہے جبکہ وایڈز کلسٹرز کے مقابلے میں لگ بھگ خالی ہوتے ہیں .ایسا نہیں ہے کہ وہاں کچھ موجود نہیں ہوتا .اصل میں وہاں بہت سی کہکشائیں موجود ہوتی ہیں لیکن انکی تعداد سپر کلسٹرز میں موجود کہکشاؤں کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے لہٰذا وائیڈز کائنات کے ٹھنڈے علاقے ہیں
بگ بینگ تھیوری کے مطابق بگ بینگ ہونے کے ساتھ ہی کائنات کا پھیلاؤ شروع ہو گیا اور یہ پھیلاؤ یونیفارم تھا .مادہ ہر طرف کو برابر تقسیم ہوا اور پھرستارے اور کہکشائیں بنیں
اس کانسپٹ کو شدید جھٹکا تب لگا جب ١٩٨١ میں اسٹرونومر رابرٹ کرشنر نے سپیس میں زمین سے ٧٠٠ ملین نوری سال دور بووٹس constellation میں ایک وائیڈ دریافت کیا جو کہ غیر فطری طور پر باقی وائیڈز سے ١٠ گنابڑا تھا .اس وائیڈ کو اس کے constellation کی مناسبت سے بووٹس وائیڈ کا نام دیا گیا
بووٹس ووڈ ٣٣٠ ملین نوری سال کا علاقہ ہے جہاں تقریبا کوئی کہکشاں نہیں
اگر ہم بگ بینگ اور اس کے بعد اب تک ہونے والے کائنات کے پھیلاؤ کا حساب لگایں تو اب تک جتنا پھیلاؤ ہوا اس حساب سے زیادہ سے زیادہ ٣٣ ملین نوری سال کا وائیڈ بن سکتا ہے جبکہ بووٹس وائیڈ اس سے ١٠ گنا زیادہ بڑا ہے
جو چیز اس کو مزید پر اسرار بناتی ہے وہ اس وائیڈ کا غیر فطری خالی پن ہے
آسٹرونومرز کے مطابق اتنے بڑے وائیڈ میں قریبا ١٠ ہزار کہکشائیں ہونی چاہئیے ہیں جبکہ اب تک صرف ٦٠ کہکشائیں ہی بووٹس وائیڈ میں کھوجی گئی ہیں
اگر ہم مان بھی لیں کہ وہاں اتنا کم مادہ موجود ہے تب بھی وہاں کا درجہ حرارت موجودہ سے دس گنا زیادہ ہونا چاہئیے جو کہ نہیں ہے.وائیڈ کے کناروں پر موجود کہکشائیں عام کہکشاؤں کے مقابلے میں بہت کم انرجی پیدا کرتی ہے جیسے ان کی انرجی کوئی کھینچ لیتا ہو
کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ بووٹس وائیڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ بگ بینگ تھیوری غلط ہے اور مادہ uniformly نہیں پھیلا تھا .
کچھ کا خیال ہے کہ بووٹس وائیڈ ڈارک انرجی کا بلبلہ ہے .ڈارک انرجی کائنات کے پھیلاؤ کیلئے ذمہ دار ہے .یہاں کائنات دوسرے حصّوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے لہٰذا اگر یہ ڈارک انرجی کا بلبلہ ہے تو اس نے وہاں موجود تمام مادہ باھر دھکیل دیا ہے.لیکن ایسا بلبلہ سپیس میں کہیں اور کیوں نہیں ہے ؟ اس کا کوئی جواب نہیں
ملٹی ورس کی تھیوری کے مطابق کائنات ایک نہیں بلکہ بہت سی ہیں .کچھ سائنسدان اس وائیڈ کو دو کائناتوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کا ثبوت مانتے ہیں .ان سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کبھی دوسرا یونیورس ہمارے یونیورس سے ٹکرایا تھا اور وائیڈ کا مادہ دوسری کائنات میں منتقل ہو گیا .
ہو سکتا ہے کہ وہاں کوئی ایسا آبجیکٹ ہو جو بہت تیزی سے ڈارک انرجی پیدا کرتا ہو .ہو سکتا ہے کہ وہاں کوئی بلیک ہول ہو جو مادہ اپنے اندر کھینچ کر ڈارک انرجی باھر پھینکتا ہو .یا وہاں کوئی ایسی چیز ہو جس کو اب تک ہم سمجھ نہیں پاے.یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وائیڈ میں ایک بڑا دھماکا ہوا ہو جس نے ١٠ ہزار کہکشاؤں کو دور دھکیل دیا ہو لیکن اتنا بڑا دھماکا کبھی دیکھا نہیں گیا اور نہ ہی اس کے ثبوت ملتے ہیں
ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہاں ایلین موجود ہیں .یہ خیال کس بنیاد پر قائم کیا گیا ہے اس کو پھر کبھی سمجھیں گے
ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہ بہت سے وائیڈز کے ملنے سے ایک بڑا وائیڈ بن گیا ہے .اس وجہ سے یہ کائنات میں بہت کم ملتا ہے
یہ سب باتیں ہایپوتھیٹیکل ہیں جن کا کوئی ثبوت میسر نہیں .بووٹس وائیڈ کیا ہے کیوں ہے کیسے ہیں کسی کو علم نہیں !!!
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے کمنٹس میں بتائیں
(ابوبکر)

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔