رابن شرما اپنی کتاب میں لکھتے ہیں ۔۔ آپ نے کوئی بھی مقصد حاصل کرنا ہو، پانچ قدم اٹھائیں اور کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
First Step:
آپ جو بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپنے دماغ میں اس کی ایک واضح تصویر بنائیں۔ مثلاً آپ نے وزن کم کرنا ہے تو ہر روز اپنے آپ کو ایک پتلے دبلے شخص کے طور پر تصور کریں۔ آپ کا تصور جتنا واضح ہوگا، عمل بھی اتنا ہی واضح ہو گا۔
Second Step:
آپ نے اپنے مقصد کی واضح تصویر بنا لی، اب اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ارادے سے پیچھے نہ ہٹیں۔ کسی طرح سے اپنے آپ کو پابند کر لیں۔۔۔ دیگر لوگوں کو بھی اس میں شریک کریں۔ ان کے سامنے عہد کریں کہ آپ فلاں چیز حاصل کر کے رہیں گے۔ سب کو بتائیں کہ آپ نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ایسا کرنے سے آپ پر ایک دباؤ آ جائے گا۔ ظاہر ہے آپ دوسروں کے سامنے ناکامی کی تصویر نہیں بننا چاہیں گے، اور آپ کو اپنا مقصد حاصل کرنا ہی پڑے گا۔
Third Step:
جو بھی مقصد حاصل کرنا ہے اس کے لیے ایک وقت بھی مقرر کر دیں۔ اپنے ساتھ تحریری معاہدہ کرلیں کہ آپ اتنے اتنے دنوں، یا اتنے ہفتے، یا اتنے سال میں یہ مقصد ضرور حاصل کر لیں گے۔ اپنے خوابوں کو کسی ڈائری میں لکھیں۔ اس ڈریم بک کو اپنا دوست بنا لیں۔ روزانہ اسے پڑھیں، اس سے باتیں کریں۔
Fourth Step:
اکیس کا جادو چلائیں۔ یعنی اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے جو بھی رویہ یا رنگ ڈھنگ اپنانا ہے، کوئی عادت بنانی ہے تو وہ کام اکیس دن تک لگاتار کریں۔ کوئی بھی کام اکیس دن تک لگاتار، بغیر کسی ناغے کے کیا جائے تو وہ آپ کی عادت بن جاتا ہے۔۔ پھر آپ غیر ارادی طور پر اسے کرنے لگتے ہیں۔
Final Step:
جب آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں تو ہر قدم کا لطف اٹھائیں۔ ہنسیں، مسکرائیں، قہقہے لگائیں۔۔۔ ماضی میں جو بیت گیا اس پر مت پچھتائیں۔۔ کوئی مشکل آ گئی تو مت گھبرائیں، یہ مشکل بھی آپ کو کچھ سکھا کر ہی جائے گی۔ کسی بھی بات پر پریشان ہونے کے بجائے اپنے آپ کو یقین دلائیں کہ ایک روز آپ اپنا مقصد ضرور حاصل کر لیں گے.
Cpy

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔