جمعہ، 17 نومبر، 2017

10:37 AM


سائنسدانوں نے پتا لگا لیا ہے کہ زمین پر زندگی کیسے وجود میں آئ

یہ سوال آج تقریبا ہر اس بندے کے دماغ میں ہوگا جو "کریشوں کے نظریے" پر یقین رکھتا ہے کہ "زمین پر زندگی وجود میں آئ تو کیسے آئ؟"
اس بات کا جواب سائنسدان مختلف تجربات کرکے ڈھونڈھنے کی تلاش میں ہیں. حیاتیاتی ارتقا کی باری تو بعد میں آتی ہے، پہلے کیمیائی ارتقا آتی ہے جس میں بنیادی مادنیات مل کر ایک زندہ خلیہ بنے!! آپ میں سے اکثر لوگوں کو یہ بات تو پتہ ہوگی لیکن سوچ رہے ہوں گے کہ بے جان چیز مل کر جاندار کیسے بن سکتی ہے؟؟ تو یہ کام کرنے کے لئے ایک "انزائم" بنایا گیا ہے اور اس پر تجربات کچھ اس طرح کے گئے ہیں کہ ان کو ایک پلیٹ میں کچھ اس طرح کی کیچڑ نما مٹی (دلدلی) فراہم کی گئی جیسے کیمیائی ارتقا سے پہلے کی زمین تھی.

اس مٹی میں بنیادی مادنیات جیسے مگنسیم، کلسیم، پوٹاسیم، کاربن وغیرہ موجود تھے، تو دیکھا گیا کہ "ڈایامدوفوسفیٹ" نامی انزائم، جو کہ لیب میں تیار کیا گیا ہے، نے بہت چھوٹے چھوٹے اسٹرکچرز بنا دیے. یعنی اصل میں اس انزائم کا کام ہے کہ "فوسفیٹ مالیکیول" کو پورے کمپاؤنڈ کے ساتھ لگاتا جائے، جو کہ زندگی کا اہم ترین عمل ہے. اس انزائم نے چھوٹے nucleotides (جو ڈی این اے بناتے ہیں)، لپڈ کے مالیکیول (جو ایک خلیے کی باہری دیوار بتانے ہیں) اور amino acids کے مالیکیول (جو کے ایک خلیے میں بتاتے ہیں کہ کس کو کیا کام کرنا ہے اور کس جگہ انرجی استعمال کرنی ہے).

تو یہ انزائم سب چیزیں بناتا ہے. تو سائنسدانوں کو یقین ہے کہ یہی انزائم ہے جس نے زمینی کرّہ کو آباد کیا لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سائنسی تجربات رکتے نہیں ہیں اور حقائق کی تلاش میں لگے رہتے ہیں.

تو یہ اسی طرح اس انزائم کے بارے میں تو پتہ لگا لیا کہ اگر یہ انزائم تین کھرب سال پہلے زمین پر موجود ہوا تو یقینا اسی کی وجہ سے زندگی بنی.. لیکن اب بھی سائنسدان تلاش میں لگے ہویے ہیں کہ کیا یہ ٣ کھرب سال پہلے موجود بھی تھا کہ نہیں؟

اس سے متعلق کوئی سوال جو آپ کے ذہن میں کلبلا رہا ہو تو پیشِ خدمت کریں۔

لنک: https://www.space.com/38762-missing-link-first-life-on-eart…

مزید سائنسی اور فلکیاتی معلومات سے آگاہ رہنے کے لئے ہمارے پیج کو لائک کرنا نہ بھولیں:

www.facebook.com/AstronomyLearning.Urdu

واٹس اپ اپڈیٹس کے لئے "03246634719" پر "شامل کرلیں" لکھ کر بھیجیں اور ساتھ اپنا اور اپنے شہر کا نام بھی لکھیں۔

#ChemicalEvolution
#Life
#AstronomyLearningUrdu

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔