ہفتہ، 21 اکتوبر، 2017

10:00 PM

واب: میٹوسز کیمپنسکن، پی ایچ ڈی طبیعیات
حقیقت تو یہ ہے کہ چاند میں سونے اور ہیرے سے بھی بہتر چیز موجود ہے J بہرحال یہ قلب نہیں ہے۔ نہ ہی یہ کوئی ٹھوس مادہ ہے جیسے سونا یا ہیرا۔ یہ ہیلیئم کا ہم جا ہیلیئم – 3 ہے۔ یہ شمسی ہواؤں کے ساتھ آتا ہے اور چاند کی سطح پر موجود مسام دار چٹانوں میں جذب ہوجاتا ہے۔
کچھ برسوں پہلے تک ہیلیئم – 3 کی ایک لیٹر گیس کی قیمت پانچ ہزار ڈالر تھی۔۔۔ سمجھے آپ؟ صرف ایک لیٹر گیس کی یہ قیمت تھی!!!! اگر آپ اس کو مائع میں تبدیل کریں گے تو آپ کو صرف ایک ملی لیٹر حاصل ہوگا۔۔۔ یعنی صرف ایک قطرہ (اصل میں اس طرح کی حالت کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو -270 سیلسیس ڈگری کا درجہ حرارت درکار ہوگا)۔
اتنا مہنگا ہونے کے باوجود بھی کوئی اسے بیچنا نہیں چاہتا!
ہیلیئم-3 ہوائی اڈوں پر نیوٹران کا سراغ لگانے کے لئے، کچھ طبی تشخیص کے لئے، کم درجہ حرارت کی سائنس میں استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کو بہت ہی بڑی مقدار میں نیوکلیائی گداختی عمل کے دوران توانائی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ ہمارے پاس یہ کافی مقدار میں ہو۔
چاند پر جانے اور اس کو وہاں سے کشید کر زمین پر لانے کے کئی تحیر انگیز منصوبے موجود ہیں۔ میں نے سمجھتا کہ کوئی بھی چاند پر صرف چند ہیروں کے لئے تشریف لے جانے کی زحمت کرے گا۔
حقیقت اسی طرح سے آپ کے سب سے اچھے سپنے کا بیڑا غرق کرتی ہے
مزید پڑھنے کے لئے دیکھئے:
http://www.jahanescience.com/…/quora.com.Is-it-possible-tha…
#جہان_سائنس #قورا #اردو #سائنس #ترجمہ #چاند #سونا #ہیرا
#jahanescience

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔