ٹریپسٹ 1 زمین سے 40 نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک بونا ستارہ ہے۔ اب تک دریافت ہونے والے ستاروں میں یہ واحد ہے جس کے گرد زمین کی طرح کے 7 سیارے گردش کر رہے ہیں۔ ان 7 سیاروں میں سے 3 میں سمندر ہے اور یہاں زندگی کےموجود ہونے کے امکانات بھی ہیںَ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سورج کا ایندھن ختم ہو جائے گا تو نظام شمشی ختم ہو جائے گا مگراس وقت بھی ٹریپسٹ 1 کے بچپن کے دن ہونگے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا ایندھن بہت کفایت شعاری سے خرچ کر رہا ہے۔ ٹریپسٹ 1 اتنا ٹھنڈا ہے کہ اس کے قریب ترین سیارے پر بھی پانی موجود ہو سکتا ہے۔سائنسدانوں کےمطابق ٹریپسٹ 1 اگلے 10 ٹریلین سالوں تک زندہ رہے گا جو کائنات کی عمر کے مقابلے میں 700 گنا زیادہ ہے۔ اس لیے آج نہیں تو آنے والے دنوں میں یہاں زندگی کے بھرپور امکان موجود ہیں
جمعہ، 17 نومبر، 2017
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔