بدھ، 29 نومبر، 2017


زمین کی میگنیٹک فیلڈ کیوں ہے اور اسکا کیا فائدہ ہے ؟
اسکی وجہ سیارے کا پگھلا ہوا کور اور اسکی سپن ہوتی ہے . زمین کا کور پگھلا ہوا ہے اور وہ لوہے اور دیگر دھاتوں پر مشتمل ہے .زمین جب سپن کرتی ہے تو پگھلا ہوالوہا بھی مڑتا اور گھومتا ہے نتیجتا کرنٹ پیدا ہوتا ہے .جہاں کرنٹ ہو وہاں میگنیٹک فیلڈ بھی ہوتی ہے لہٰذا سیارے کی میگنیٹک فیلڈ بن جاتی ہے
اسکے اوپر ٢٠٠٨ میں ایک نئی تحقیق ہوی تھی کہ زمین کے مرکزے کے اندر ایک اور مرکزہ ہے جو یورینیم جیسے عناصر کا بنا ہوا ہے اور انکی تابکاری ہی کی بدولت زمین کی میگنیٹک فیلڈ ابھی تک قائم ہے
زندگی کا انحصار اسی میگنیٹک فیلڈ پر ہے .سورج ہر وقت سولر ونڈز خارج کرتا ہے جو کہ چارجڈ پارٹیکلز پر مشتمل ہوتی ہے .اگر یہ زمین تک پہنچ رہی ہوتی تو زمین پر زندگی کی شروعات ہی نہ ہو پاتی .میگنیٹک فیلڈ چارجڈ پارٹیکلز کو موڑ دیتی ہے اور وہ زمین میں داخل نہیں ہوتے .اگر وہ زمین میں داخل ہونے لگیں تو ہر جاندار کو کینسر ہونے لگے گا اور زندگی ہی شاید ختم ہو جاے .میگنیٹک فیلڈ نہ ہو تو شمسی ہوائیں سیارے کا کرہ ہوئی خاص کر آکسیجن کو اڑا کر لیجاتی ہیں .اگر زمین کی میگنیٹک فیلڈ ختم ہو جاے تو کرہ ہوائی ہمیں بچاے گا لیکن آخر کب تک ؟ آھستہ آھستہ یہ پروٹیکشن بھی ختم ہو جاے گی
سورج ہم پر ہمیشہ مہربان نہیں ہوتا .کبھی کبھی سورج ایک جھٹکے سے بہت زیادہ پلازما خلاء میں بکھیر دیتا ہے .اگر میگنیٹک فیلڈ ان پارٹیکلز کو ڈفلیکٹ نہ کرے تو زمین پر زندگی کا تصور ہی ممکن نہیں .ہمیں میگنیٹک فیلڈ کی موجودگی میں بھی سورج سے بہرحال خطرہ ہی ہے .اگر کوئی بڑا برسٹ آیا تو ہمارے بجلی کے تمام آلات جل جائیں گے کیونکہ وہ الیکٹرومگنٹیزم کے اصولوں پر کام کریتے ہیں .ٹرانسفارمر ،کمپیوٹر ،ٹیلی فون غرض ہر بجلی سے چلنے والی چیز جل جاے گی اور سورج ہمیں گھٹنوں پر لے آے گا .اس سے بچنے کیلئے امریکی فوج اور ناسا کافی تحقیق کر رہی ہے . کچھ سال پہلے ایسا ہو بھی چکا ہے اور برسٹ زمین کا اوپر والا کرہ ہوائی اڑا کر لےگیا تھا .
وینس بھی زمین جیسا ہی ہے لیکن اسکی سپن بہت کم ہے نتیجتا میگنیٹک فیلڈ بہت کمزور ہے اور وہ ایک جہنم کا منظر پیش کرتا ہے . میگنیٹک فیلڈ کے بغیر زمین کیسی ہو گی .وینس کو دیکھ لیں
ابوبکر

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔