پیر، 8 جنوری، 2018

12:39 AM


کریٹیویٹی یا تخلیقیت کیا ہے اور اپنے اندر کیسے پیدا کی جائے؟

کرییٹویٹی سے مراد یہ ہے کہ آپ کسی بھی مسلے کے حل کےلیے ایک ایسا آئیڈیا پیش کریں جو اس سے پہلے دنیا کی کسی بھی جگہ یا کسی بھی انسان کے زہن میں وجود نا رکھتا ہو۔ کسی نئی چیز کو وجود میں لانے والی صلاحیت کو کرییٹیویٹی کہتے ہیں۔

کرییٹیویٹی یہ ہے کہ آپ کچھ تخلیق کرتے ہیں،آپ اسے وجود میں لاتے ہیں اور نتھنگ سے اسے سمتھنگ کی شکل میں ڈھالتے ہیں۔ یہ خدائی صفت ہے جو خدا نے انسان میں پیدا کی ہے۔ لیکن آپ نتھنگ سے سمتھنگ کیسے بناتے ہیں؟ کرییٹیویٹی کا آخر مقصد کیا ہے؟ صرف ایک چیز کرییٹیویٹی کو بیان کر سکتی ہے اور وہ ہے وہ لمحہ جب آپ کی زبان سے یہ جملہ نکلتا ہے۔
"آہا، میں نے یہ کر دکھایا" ۔
یہ جملہ آپ اس وقت ہی بولتے ہیں جب آپ کچھ نیا کرتے ہیں۔
کبھی ایسا ہوا ہے کہ ریاضی کے ٹیچر نے آپکو ایک سوال حل کرنے کے لیے دیا ہو اور آپ نے کتاب سے کوئی کلیہ دیکھے بغیر بس اپنی سمجھ اور فہم کے استعمال سے ہی اسے حل کردیا ہو؟ اگر ایسا ہوا ہے تو جناب مبارک ہو آپ ایک تخلیقی صلاحیت رکھنے والے انسان ہیں۔ ایک ایسی پرابلم جو آپ کو نا ممکن لگتی ہے اور ہمیشہ اسی کے بارے میں سوچتے ہیں کہ یہ کیسے حل کی جائے اور اس مسلے کے حل کے لیے آپ ایک نیا آئیڈیا پیش کرتے ہیں تو یہ ایک تخلیقی سرگرمی ہے۔ خیالوں کی ایک بلکل نئی دنیا تخلیق کرنا۔
تخلیقیت بہت سی شکلوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ ایک سائنسی تخلیقی سرگرمی جو ایجادات کا سبب بنتی ہے۔ ایک آرٹسٹک یا میوزیکل تخلیقی سرگرمی جو پینٹنگز کے شاہکار اور خوبصورت میوزک کو وجود میں لانے کا سبب بنتی ہے۔یہ ایک تخلیقی تحریروں کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے جو کہانیوں،ناولوں،نظموں اور شاعری کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ اہم چیز یہ ہے کہ تخلیقیت ایک نئے آئیڈیے کو جنم دیتی ہے اور اسی آئیڈیے کو استعمال کرتے ہوئی ایک فائدہ مند چیز کو تخلیق کرتی ہے۔ وہ چیز تجریدی صورت میں آنسٹائن کے مشہور نظریات "عمومی نظریہ اضافیت" اور "خصوصی نظریہ اضافیت" کی شکل میں اور کنکریٹ صورت میں روبوٹس،جہاز،شپس،ٹرین،کمپیوٹرز اور موبائل فونز کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے۔ تخلیقیت اور تخیلات انسانی وجود کا حصہ ہیں جو ہمیں دوسرے جانداروں سے ممتاز کرتے ہیں۔
اب اپنی تخلیقی صلاحیت کو جانچنے کے لیےخود سے چند سوال کریں جو میں نیچے بیان کرنے جا رہا ہوں۔

کیا آپ مستقل طور پر کسی نئی چیز کے بارے میں سوچتے ہیں؟ کچھ بہت ہی خاص کرنے کے بارے میں؟
جب آپ کچھ مختلف اور نیا کرتے ہیں تو کیا آپ خود کو سمارٹ محسوس کرت ہیں؟
کیا آپ کسی کو نئی چیز سکھانے میں خوشی اور دلچسپی محسوس کرتے ہیں؟
کیا آپ پرابلم سالونگ میں ماہر ہیں؟

اگر ان سوالوں کے جوابات ہاں میں ہیں تو آپ ایک تخلیقی زہن کے مالک ہیں۔ جب آپکی تخلیقی طاقت آپکی کسی سکل کے ساتھ جمع ہوجاتی ہے تو آپ تخلیقیت کی روح کے ساتھ رابطہ قائم کرلیتے ہیں۔
اگر آپ اپنی زندگی میں واقعی کچھ نیا اور تخلیقی کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچتے ہیں اور اس میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ دیکھیں کے پاس ٹول سیٹ کیا ہے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے؟ اور یہ فیصلہ بھی کرلیجیے کہ آپکی پسندیدہ فیلڈ کونسی ہے جس میں آپ کی دلچسپی سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد یہ دیکھیے کہ اس فیلڈ میں آپ کے پاس کیا مہارتیں ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنی تخلیقی صلاحیت کو مزید پروان چڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پسندیدہ فیلڈ ریاضی ہے لیکن آپ کے پاس وہ مہارتیں نہیں ہیں جس کے زریعے آپ ریاضی کو ایک نیا موڑ دے سکیں جیسے نیوٹن اور لائبنیز نے کیلکولس کے زریعے دیا تو آپ کی تخلیقی صلاحیت بیکار جائے گی۔ وہ مہارتیں ہونا ضروری ہیں اپنی تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے۔ اس فیلڈ کی مہارت ہی آپ کا پہلا ٹول ہے کامیابی کو پانے کے لیے۔
دوسرا ٹول یہ ہے آپ میں اپنی منتخب فیلڈ میں تخلیقی سوچنے کی صلاحیت ہو۔ کسی بھی مسلے کے تمام ممکنہ سلوشنز کو دیکھنے کی صلاحیت ہو۔
تیسرا یہ کہ آپ کے اندر ایک جزبہ ہو جو آپ کے اندر عمل کرنے کی طاقت پیدا کر سکے۔ آپکو ایکشن پہ ابھار سکے۔ ایکشن کے بغیر آپ کی ساری تخلیقیت بیکار ہے۔ ایک قول ہے
"ایکشن لو! ایک انچ کی حرکت ایک دن کے تفکر سے زیادہ تمہیں کامیابی کے قریب لے جائے گی"
(ٹونی رابنز)
یہ ہات ذہن میں رکھیے کہ آپ کے پاس صرف ٹیلینٹ کا ہونا ہی کافی نہیں ہے۔ آپ کے پاس وہ جزبہ اور نظم و ضبط ہونا بھی بہت ضروری ہے جو آپ کے اندر تخلیقیت کو ڈویلیپ کر سکے۔پوسٹ کی آخری بات کےخود کو ریلیکس رکھیں۔برے حالات میں آپکی تخلیقی صلاحیت کو زنگ لگ سکتا ہے اس لیے دن کا کچھ حصہ خود کو پرسکون کرنے کے لیے دیں۔ اس کے لیے آپ پینٹنگز کر سکتے ہیں۔ ایک اچھی مووی دیکھ سکتے ہیں۔ کوئی اچھی کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ کائنات کے حیرت انگیز عجائبات اور اس کے خوبصورت ترین ڈیزائن پر تفکر کر کے سرشاری کی کیفیت پیدا کرسکتے ہیں یا کوئی گیم کھیل سکتے ہیں۔ زندگی ریلیکس ہو کہ گزاریں گے تو زندگی گزارنے کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

-عمر رضا-

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔