پیر، 13 نومبر، 2017


ماس یعنی کمیت کی اصل تعریف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماس یعنی کمیت کے تصورکو بھی آئین سٹائن نے بدلا۔ پرانی تعریف کے مطابق کسی جسم میں مقدار مادہ کو کمیت کہتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اصل ماس کیا ہے؟ کسی جسم کا ماس اس کی حرکت، یا اس کے اندر پائے جانے والے اجزأ کی حرکت اور پوزیشن کو مقدار مادہ کے ساتھ جمع کرکے حاصل کیا جاسکتاہے۔
دوبالکل ایک جیسے وال کلاکس ہوں۔ دیوار پر ساتھ ساتھ نصب ہوں۔ ایک بند ہو اور دوسرا چل رہاہو، تو کیا ان دونوں کا ماس برابر ہوگا؟ جواب ہے، نہیں۔ ان کا ماس اس لیے برابر نہیں ہوگا کہ جو کلاک چل رہاہے اس میں سوئیوں کی حرکت سے حرکی توانائی پیدا ہورہی ہے۔ اگر وہ کلاک پرانے زمانے کا چابی والا کلاک ہے تو اس میں گراگریوں کی رگڑ سے حرارتی توانائی بھی پیدا ہورہی ہے۔ پینڈولم کی وجہ سے پوٹینشنل انرجی بھی پیدا ہورہی ہے۔
تو کیا فقط دوسرے کلاک میں چند باریک قسم کی توانائیاں پیدا ہوجانے سے اس کا ماس بھی بڑھ جاتاہے؟ جی ہاں! اور اس ماس کو ہم معلوم بھی کرسکتے ہیں۔
اگر ہم
E = MC2
کو اس طرح لکھیں،
M= E/C2
تو ہم ''ای'' کی جگہ ان تمام توانائیوں کا مجموعہ اور بٹہ سی سکوئرڈ میں روشنی کی ولاسٹی کا مربع درج کرکے تقسیم کردینگے۔ ہمارے پاس کلاک کا ٹوٹل ماس آجائے گا۔
ادریس آزاد

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔